ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں کیمیکل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا

بھٹکل میں کیمیکل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا

Mon, 17 Feb 2025 12:41:03    S O News
بھٹکل میں کیمیکل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا

بھٹکل ، 17 / فروری (ایس او نیوز) تعلقہ کے بستی میں  ایکسٹرا نیوٹرول الکحل سے بھرا ہوا ایک ٹینکر بے قابو ہو کر الٹ گیا ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا کیمیکل سے بھرا ہوا یہ ٹینکر ہوناور کی طرف سے منگلورو کی سمت میں جا رہا تھا ۔ حادثے میں ڈرائیور اور کلینر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔ 
    
کیمیکل سے بھرا ٹینکر الٹنے کا حادثہ پیش آتے ہی فائر بریگیڈ کو اطلاع کر دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر احتیاطی اقدام کے طور پر میگنیشیم سلفیٹ کا فوم اسپرے کیا ۔ 
    
احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کام فائر بریگیڈ کے تھانہ انچارج آفیسر موہن شیٹی کی نگرانی میں عملے کے دیگر افراد گجانن دیواڈیگا، سدھاکر دیواڈیگا، شیو پرساد نائک، نارائن پٹگار نے انجام دی ۔ 

Bhatkal_Lorry_Accident_3
Bhatkal_Lorry_Accident_2

 


Share: