ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل تعلقہ کے گریجویٹس توجہ دیں - مغربی گریجویٹس حلقے کی ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کروائیں

بھٹکل تعلقہ کے گریجویٹس توجہ دیں - مغربی گریجویٹس حلقے کی ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کروائیں

Tue, 28 Oct 2025 19:24:03    S O News

بھٹکل ،28 / اکتوبر (ایس او نیوز) بھٹکل تحصیلدار اور مغربی گریجویٹ حلقے کے لئے اسسٹنٹ ووٹرز رجسٹریشن آفیسر کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں تعلقہ کے گریجویٹس سے اپنا نام ووٹر لسٹ میں درج کروانے کی اپیل کی گئی ہے ۔
    
اخباری بیان کے مطابق مغربی گریجویٹس حلقے سے منتخب اراکین لیجسلیٹیو کاونسل کی میعاد 11 نومبر 2026 کو ختم ہو رہی ہے ۔ اس لئے الیکشن کمشنر نے یکم نومبر 2025 تک  کے لئے ووٹنگ کے اہل گریجویٹس کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ 
    
مغربی حلقے کے لئے تیار ہونے والی ووٹر لسٹ میں بھٹکل تعلقہ کے گریجویٹس اپنا نام 6 نومبر 2025 تک شامل کر سکیں گے ۔ 
    
فہرست میں اندراج  کیلئے کون اہل ہوگا : ووٹر لسٹ میں نام درج کروانے کے لئے بھٹکل تعلقہ کا رہائشی ہندوستانی باشندہ ہونے کے ساتھ یکم نومبر 2025 سے کم از کم تین سال قبل ہندوستان میں موجود  کسی بھی یونیورسٹی سے تصدیق شدہ گریجویشن یا اس سے مساوی کورس کی تعلیم اعلان شدہ نتائج کے ساتھ مکمل کرنا ضروری ہے ۔ 
    
ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کروانے کے اہل گریجویٹس کو فارم نمبر 18 کے ساتھ  اپنی کسی گزیٹیڈ آفیسر سے تصدیق کی گئی ڈگری، آدھار کارڈ ، ووٹر شناختی کارڈ اور رہائشی ایڈریس کے ثبوت والے دستاویز کی نقول کے ساتھ ڈاک کے ذریعے یا براہ راست اسسٹنٹ ووٹر رجسٹریشن آفیسر و تحصیلدار بھٹکل کے پاس یا مقررہ آفیسر اور  چیف ایکزیکٹیو آفیسر تعلقہ پنچایت بھٹکل کے پاس جمع کر سکتے ہیں۔
    
مزید معلومات کے لئے 08385-223722 پر رابطہ کریں ۔


Share: