ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : ووٹروں کے حقوق کے لئے بلاک کانگریس کی طرف سے چلائی گئی دستخطی مہم

بھٹکل : ووٹروں کے حقوق کے لئے بلاک کانگریس کی طرف سے چلائی گئی دستخطی مہم

Tue, 14 Oct 2025 11:49:46    S O News
بھٹکل : ووٹروں کے حقوق کے لئے بلاک کانگریس کی طرف سے چلائی گئی دستخطی مہم

بھٹکل 14/ اکتوبر (ایس او نیوز) کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کی ہدایت کے مطابق بھٹکل بلاک کانگریس کی طرف سے بھٹکل تعلقہ کے بئیلورو ووٹروں کے حقوق کے لئے دستخطی مہم شروع  کی گئی ۔
    
ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے "ووٹوں کی چوری بند کرو - عوام کے فیصلوں کا قتل بند کرو" جیسے نعروں کی گونج میں اس مہم کا آغاز کیا ۔
    
بھٹکل بلاک کانگریس صدر وینکٹیش نائک، مہیلا کانگریس کی ریاستی سیکریٹری  بینا وئیدیا، مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری، پشپ لتا وئیدیا، گارنٹی کمیٹی کے صدر راجو نائک، ضلع پنچایت کے سابق رکن البرٹ، سریش نائک موڈ بھٹکل، سندھو بھاسکر نائک اور دیگر کانگریسی لیڈر موجود تھے ۔ 


Share: