انکولہ،5 / فروری (ایس او نیوز) شہر کے کینرا بینک کی دوسری شاخ میں نومبر 2022 میں فراڈ کرنے اور گاہک کے کھاتے سے کروڑوں روپے اڑانے والے منیجر وینکٹیش مجی گوڈا کو معاملے کی تحقیقات کرنے والی سی آئی ڈی نے گرفتار کر لیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ بینک کے ایک اعلیٰ افسر کے ذریعے حساب و کتاب کی جانچ کے دوران وینکٹیش کی طرف سے دو کروڑ سے زائد رقم خرد برد کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا ۔ جس کے بعد پولیس کے پاس شکایت درج کروائی گئی تھی مگر معاملہ کی پیچیدگی کو دیکھتے ہوئے پچھلے تین مہینے قبل اسے سی آئی ڈی کے حوالے کیا گیا تھا ۔ شبہ ہے کہ اس میں بعض این جی اوز کی غفلت اور شمولیت کا ہاتھ ہو سکتا ہے ، اس وجہ سے ان سے تفتیش ہونے کے امکانات سامنے آئے ہیں ۔