ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں انجمن اساتذہ کے لئے چار روزہ تربیتی ورکشاپ؛ طلبہ کو مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے تیار کرنا اہم مقصد

بھٹکل میں انجمن اساتذہ کے لئے چار روزہ تربیتی ورکشاپ؛ طلبہ کو مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے تیار کرنا اہم مقصد

Sat, 18 Oct 2025 18:32:42    S O News
بھٹکل میں انجمن اساتذہ کے لئے چار روزہ تربیتی ورکشاپ؛ طلبہ کو مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے تیار کرنا اہم مقصد

بھٹکل 18/اکتوبر (ایس او نیوز): قومی تعلیمی ادارہ انجمَن حامئی مسلمین کے ماتحت چلنے والے اداروں کےاساتذہ اور لیکچررس کے لیے منعقد کیے گئے چار روزہ تربیتی ورکشاپ کا افتتاح اج سنیچر کو انجمَن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ کالج کے سیمینار ہال میں ہوا۔

اس موقع پر انجمَن کے نائب صدر ڈاکٹر زبیر کولا نے اساتذہ کو تربیت کے فوائد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ "انجمَن سینٹر فار ایکسیلنس" کئی سالوں سے فعال ہے۔ اس کا بنیادی مقصد طلباء کو CET، NEET، CA، اور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات اور سرکاری ملازمتوں کے لیے تیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ کی وجہ سے کچھ دقتیں آئیں لیکن اب یہ مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے اور طلباء کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی کام کی کامیابی میں امیدواروں کی رائے بہت اہمیت رکھتی ہے، لہٰذا تربیت کے بعد اپنی آراء دینے کی ترغیب دی اور کہا کہ ہر قسم کی رائے کا خیرمقدم کیا جائے گا تاکہ اسے آئندہ بہتری کے لیے اپنایا جا سکے۔

انجمَن کے نائب صدر اول جناب محمد صادق پِلّور نے اپنے خطاب میں کہا کہ "انجمَن سینٹر فار ایکسیلنس" سابق صدر ایڈوکیٹ محمد مُزَمِل قاضیا صاحب کا خواب تھا، جو کووڈ کی وجہ سے مکمل طور پر عمل میں نہیں آ سکا۔ آج یہ اچھی طرح کام کر رہا ہے اور اس کے پیچھے محنت کرنے والی ٹیم بہترین کام کر رہی ہے۔ انجمَن کا مقصد طلباء کو بہترین مواقع فراہم کرنا اور ہر قسم کی مہارتوں کی ترقی کے لیے کوشش کرنا ہے۔

سابق صدر ایڈوکیٹ محمد مُزَمِل قاضیا نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد طلباء کو CET، NEET، CA، UPSC، سرکاری ملازمت اور مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کروانا ہے۔ جس کے لئے اساتذہ کے لیے چار روزہ ورکشاپ کا انعقاد انتہائی مؤثر ثابت ہوگا اور طلبہ کے لئے بہترین کام کرنے والی تدریسی ٹیم کو مزید طاقت ملے گی۔

تربیت فراہم کرنے کے ماہر محمد انس سمیت انجمَن کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد اسماعیل جوکاکو وغیرہ نے بھی اپنے تاثرات پیش کئے۔ تربیتی کمیٹی کے سربراہ یاسین عسکری نے استقبالیہ کلمات کہے اور بی بی اے کالج کے پرنسپل محمد محسن نے نظامت کی۔


Share: