ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مغربی بنگال میں دو ہزار سے زیادہ پولنگ مراکز کی سخت نگرانی کا حکم

مغربی بنگال میں دو ہزار سے زیادہ پولنگ مراکز کی سخت نگرانی کا حکم

Wed, 03 Dec 2025 11:34:36    S O News

 کولکاتہ، 3/دسمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) الیکشن کمیشن نےمغربی بنگال میں ۲؍ ہزار ۲۰۸؍ پولنگ اسٹیشنوں کو خصوصی نگرانی کے تحت رکھا ہے جہاں ووٹر لسٹ کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کے فارم کی۱۰۰؍ فیصد تقسیم، رسید اور ڈیجیٹلائزیشن کی کارروائی مکمل ہو چکی ہے مگر ایک بھی فارم کو’ناقابل رسید‘ کے طور پر رپورٹ نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے متعلقہ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر(ای آر او) سے دستخط شدہ رپورٹ طلب کی ہے، جس پر ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر(ڈی ای او) کا تصدیقی دستخط ہونا ضروری ہے۔  یہ ہدایت پیر کو اس وقت آئی جب ووٹر شماری فارموں کی ڈیجیٹلائزیشن آخری مراحل میں تھی۔ الیکشن کمیشن کے حکام نے ایسے ۷؍ ہزار ۸۴۴؍پولنگ بوتھوں کی نشاندہی کی ہے جہاں ڈیجیٹلائزیشن کی کارروائی مکمل ہو چکی ہے اور ناقابل رسید فارم کی تعداد صفر سے لے کر۱۰؍ تک ہے۔

 الیکشن کمیشن سے تعلق رکھنے والے ایک اہلکار کے مطابق، سب سے حیران کن صورتحال ان۲؍ ہزار ۲۰۸؍ بوتھوں کی ہے جہاں ناقابل رسید فارم کی تعداد صفر ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان بوتھوں میں ہر ووٹر کا پتہ چل چکا ہے، کوئی موت نہیں ہوئی، کوئی نقل مکانی نہیں ہوئی، اور کوئی ناقابل شناخت فرد نہیں ہے۔


Share: