ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’’نوٹ بندی سے امیت شاہ کا بیٹا مالا مال‘‘ سی بی آئی جانچ کیلئے اپوزیشن کا مطالبہ،الزامات کو بے بنیاد قرار دینے بی جے پی کی کوشش

’’نوٹ بندی سے امیت شاہ کا بیٹا مالا مال‘‘ سی بی آئی جانچ کیلئے اپوزیشن کا مطالبہ،الزامات کو بے بنیاد قرار دینے بی جے پی کی کوشش

Mon, 09 Oct 2017 00:02:37    S.O. News Service

نئی دہلی،8/اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) مرکز میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد پارٹی کے قومی صدر امیت شاہ کے کاروباری بیٹے کی کمپنی کی غیرمتوقع طورپر زبردست ترقی کے ذرائع ابلاغ کے دعوے کے بعد اپوزیشن پارٹیوں نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ذریعہ جانچ کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔ مودی حکومت پر اپنی بندوقیں تانتے ہوئے کانگریس ،بائیں بازوکی پارٹیوں اور عام آدمی پارٹی نے وزیراعظم سے اس معاملہ میں مداخلت کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اُدھر  دوسری طرف بی جے پی نے اپوزیشن پارٹیوں کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے نوٹ بندی کے تعلق سے آج بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امیت شاہ پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ نوٹ بندی سے آر بی آئی، کسان یا عام آدمی کو کچھ نہیں ملا لیکن مسٹر شاہ کے کاروباری بیٹے کا کاروبار پھل پھول کر دوگنا ہوگیا۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کر کے کہاکہ آخر میں نوٹ بندی کا ایک ہی شخص کو فائدہ ہوا۔ اس سے نہ تو آر بی آئی اور نہ ہی کسان یا عام لوگوں کوکسی طرح کا فائدہ حاصل ہوا، اس سے صرف امیت شاہ کے بیٹے جے امیت بھائی فائدے میں رہے ۔مسٹر گاندھی نے اپنے ٹویٹ کی حمایت میں اس ویب سائٹ کا لنک بھی پوسٹ کیا ہے جس میں جے امیت کا کاروبار گزشتہ دو تین سال میں خوب پھلنے پھولنے کی بابت کالم لکھا گیا ہے ۔

؎ویب سائٹ میں پوسٹ کئے گئے آرٹیکل میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2014-13تک ختم ہونے والے مالی سال میں جے امیت کی کمپنی ٹیمپل انٹرپرائزپرائیویٹ لمیٹڈکے بیلنس شیٹ کے مطابق ان دو سالوں میں کمپنی کو خسارہ ہوا تھا۔ کمپنی کوبالترتیب 6230 کروڑ روپئے اور1724 کروڑ روپئے کا نقصان ہوا تھا لیکن مالی سال2014-15کے دوران کمپنی کو18728کروڑ روپئے کا منافع ہوا اور پھر2015-16میں کمپنی کا کل کاروبار5.80 کروڑ روپے ہو گیا۔ کمپنی کو اس دوران78.15 کروڑ روپے کا بغیر گارنٹی کا لون بھی ملا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ اس رقم کا انتظام راجیہ سبھا کے ایک رکن پارلیمنٹ کی جانب سے کیا گیا۔کانگریس کے ایک دیگر لیڈر راجیو گوڑا نے بھی ٹویٹ کرکے کہاکہ جے کو وکاس(ترقی)مل گیا، باقی ہندوستان وزیر اعظم مسٹر مودی کے گجرات ماڈل والے اچھے دن کا انتظار کررہا ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ امیت شاہ کی لوٹ ہی گجرات ماڈل ہے ۔کانگریس نے بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کے کاروباری بیٹے کی کمپنی کا کاروبار غیر متوقع طور پر بڑھنے سے متعلق میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے اس معاملے میں مداخلت کرنے اور اس کی تحقیقات انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) اور مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ آپ پردھان سیوک ہیں اور آپ نے ہمیشہ کہا ہے کہ نہ کھاؤں گا، نہ کھانے دوں گاتو نہیں کھانے دیجئے۔انہوں نے کہا کہ مسٹر شاہ کے بیٹے کی کمپنی کو بغیر گارنٹی والا قرض ملنے سے متعلق رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کو امن و قانون کو برقرار رکھنا چاہئے ۔ جرم کی تفصیلات اسی وقت مل پائے گی جب یہ معلوم ہوگا کہ کیوں اورکس کے پر فون جے امیت کی کمپنی کو قرض دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ مئی2014میں حکومت بدلنے کے بعد بعض لوگوں کی قسمت بدل گئی۔ کمپنی کے رجسٹرار کی دستاویزات سے انکشاف ہواہے کہ مسٹر شاہ کے بیٹے کی کمپنی نے2014کے بعد سے ہی منافع کمانا شروع کردیا۔انہوں نے کہا کہ مارچ 2013اور مارچ2014کو اختتام مالی سال میں جے امیت کی کمپنی ٹیمپل انٹرپرائز پرائیویٹ لمیٹڈ کے بیلنس شیٹ کے مطابق ان دونوں سال کمپنی بھاری نقصان میں رہی تھی۔ جس کی تفصیلات اوپر دی گئی ہیں۔


Share: