ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہبلی میں بی جے پی مہیلا مورچہ کا احتجاجی مظاہرہ؛ ہبلی دھارواڑ جڑواں شہروں کی ترقی پر توجہ نہ دینے ریاستی حکومت پرالزام۔

ہبلی میں بی جے پی مہیلا مورچہ کا احتجاجی مظاہرہ؛ ہبلی دھارواڑ جڑواں شہروں کی ترقی پر توجہ نہ دینے ریاستی حکومت پرالزام۔

Tue, 03 Oct 2017 20:38:00    S.O. News Service

ہبلی 3اکتوبر (ایس او نیوز) بی جے پی کی خواتین ونگ کی جانب سے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے الزام لگایا گیا کہ حکومت ہبلی دھارواڑ جڑواں شہروں کی ترقی پر مناسب توجہ نہیں دے رہی ہے۔

خواتین ونگ  کے اس احتجاج میں  خواتین نے  ساریاں پہن کر سنگولی راینا سرکل پر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت فوری طور پر جڑواں شہروں کی ترقی کے منصوبوں پر عمل درآمد کرے۔مرکزی سرکار سے ملنے والے فنڈ کا صحیح استعمال کیا جائے ۔ ہبلی دھارواڑ میونسپل کارپوریشن کے لئے 138کروڑ روپے پنشن کی رقم فوراً جاری کردی جائے۔اس موقع پر مظاہرین نے ہبلی تحصیلدار کی معرفت سے گورنر کو میمورنڈم بھی پیش کیا۔


Share: