ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گرمیت رام رہیم کے 7 ریاستوں میں کہاں کتنی پراپرٹی؟ 

گرمیت رام رہیم کے 7 ریاستوں میں کہاں کتنی پراپرٹی؟ 

Thu, 26 Oct 2017 14:09:59    S.O. News Service

 پنچکلا،25؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دو سادھوؤں سے ریپ کیس میں 20 سال کی سزا کاٹ رہے ڈیرہ سچا سودا سربراہ رام رہیمکے خلاف ایفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ای ڈی کے افسر پنچکاایس آئی ٹی سے دو بڑے بیگ بھر کر ڈاکومنٹس لے گئے۔ ان میں ڈیرے کی ہریانہ کے 11 اضلاع سمیت 7 ریاستوں میں پراپرٹی، لین دین اور انٹریسٹ پر دی گئی کروڑوں کی رقم سے منسلک کاغذات ہیں۔ ہڈا کو بھی خط بھیج کر ان جگہوں کی معلومات مانگی ہے جو ڈیرے کو الاٹ کی گئیں۔ 25 اگست کو بابا کو سزا ہونے کے بعد خیمہ میں ڈاکیومنٹس ختم کئے گئے تھے۔کچھ کاغذات لے کرہنی پریت فرار ہو گئی تھی، لیکن اب سارے ڈاکیومنٹس ای ڈی کے پاس پہنچ چکے ہیں۔زمین کے حلف نامے اور دیگر لین دین کی تفصیلات کو ای ڈی کو موصول ہوئے ہیں وہ کچھ اس طرح ہیں۔ ان بیگوں میں سرسا کے ساتھ ہریانہ کے 11 اضلاع میں پراپرٹی کے علاوہ پنجاب، ہماچل پردیش، راجستھان، دہلی اور دو دیگر اسٹیٹس میں موجود بابا کی پراپرٹی کی دستاویزات ہیں۔ ان میں زمین کے ڈاکیومنٹس کے طور پر حلف نامے، رجسٹری اور بیان وغیرہ سے منسلک کاغذات بھی ہیں۔ایم ایس جی کے نام سے بنائی گئی فرموں کے لین دین، فرضی بل، رسیونگ، کروڑوں روپے کے لین دین کی تفصیلات ہے۔ ڈاکیومنٹس خیمہ کے کچھ خاص پیروکاروں کے نام سے بنائے گئے فرموں کے کاغذات بھی شامل ہیں۔


Share: