ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیا پاکستانی فنکاروں کے معاملے میں ٹرمپ جیسا رخ اپنا پائیں گے مودی:شیوسینا

کیا پاکستانی فنکاروں کے معاملے میں ٹرمپ جیسا رخ اپنا پائیں گے مودی:شیوسینا

Tue, 13 Dec 2016 12:30:56    S.O. News Service

ممبئی، 12؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شیوسینا نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا ہے کہ انہیں برادران وطن کے لیے ملازمتوں کی حفاظت کرنے کے لیے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سبق لینا چاہیے اور ملک میں ہندوستانیوں کا روزگار چھین رہے پاکستانی فنکاروں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے ۔شیوسینا کے ترجمان اخبار ’سامنا‘میں لکھے ایک اداریہ میں کہا گیاکہ پاکستانی آرٹسٹ، ٹیکنیشین اور ٹی وی سے وابستہ لوگ دوستی اور رشتوں جیسے الفاظ کی تشہیر کرتے ہوئے پیسے کمانے کے لیے ہندوستان آتے ہیں،وہ یہاں کے مقامی لوگوں کے روزگار چھین لیتے ہیں۔اداریہ میں کہا گیاکہ کیا ہندوستان ٹرمپ جیسی پالیسی نافذ کر سکتا ہے اور یہ کہہ سکتا ہے کہ پاکستانیوں کو یہاں روزگار نہیں ملے گا؟ کیا وہ یہ اعلان کر سکتا ہے کہ جو بھی پاکستانیوں کو کام دے گا، وہ ہندوستان کا دشمن ہے؟ واضح رہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر ٹرمپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ امریکی ملازمین کی جگہ غیر ملکی ملازمین کو نہیں لینے دیں گے، یہاں وہ شاید ڈزنی ورلڈ اور دیگر امریکی کمپنیوں کی جانب اشارہ کر رہے تھے، جنہوں نے ایچ- 1 بی ویزا پر ہندوستانیوں ، بے گھر امریکی ملازمین جیسے لوگوں کو مقرر کیا ہے۔شیوسینا نے کہاکہ جو ٹرمپ جیسا شخص کر سکتا ہے، اسے جرات اور علم کے لیے پہچانے جانے والے وزیر اعظم تو یقینی طور پر کر سکتے ہیں۔شیو سینا نے دعوی کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ امریکہ میں ’نوکریاں صرف برادران وطن کے لیے‘ کے نعرے کے لیے ٹرمپ نے بالاصاحب ٹھاکرے سے ترغیب پائی ہے۔اداریہ میں کہا گیا کہ ٹرمپ کے اس رخ کا سب سے زیادہ اثر ہندوستان پر پڑنے والا ہے اور یہ دیکھنا ہوگا کہ مودی حکومت ٹرمپ سے بات کرکے اس سے کس طرح نمٹتی ہے۔اتفاق کی بات ہے کہ کل بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے سے اپنی آنے والی فلم ’رئیس‘کی نمائش سے پہلے بات کی،اس فلم میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ہیں۔پاکستانی فنکاروں کے معاملے پر اس سال اس وقت طوفان کھڑا ہوگیا تھا، جب ایم این ایس نے پڑوسی ملک کے فنکاروں کو بالی وڈ فلموں میں لیے جانے پر اعتراض کیا تھا، اس نے یہ اعتراض دہشت گرد انہ حملوں میں پاکستان کے مبینہ ملوث ہونے کی وجہ سے کیا تھا ۔اکتوبر میں، ایم این ایس نے فلم ساز کرن جوہر کی ’اے دل ہے مشکل‘میں پاکستانی اداکارفواد خان کولیے جانے پر فلم کی نمائش کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا، لیکن بعد میں وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کی مداخلت کے بعد فلمی دنیا سے یقین دہانی مل جانے پر ایم این ایس نے احتجاج واپس لے لیا ۔


Share: