ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور:غیر قانونی طور پر جانور سپلائی کے معاملے میں اہم ملزم گرفتار

کنداپور:غیر قانونی طور پر جانور سپلائی کے معاملے میں اہم ملزم گرفتار

Sat, 21 Oct 2017 21:06:03    S.O. News Service

کنداپور21؍اکتوبر (ایس او نیوز) چند روز قبل گُولواڈی کے قریب غیر قانونی طور پر جانوروں کی سپلائی کرنے والوں کا پیچھا کرتے ہوئے دو پولیس والے زخمی ہوئے تھے اور 25جانور ضبط کیے گئے تھے ، اس معاملے میں اہم ملزم محی الدین بیاری عرف مونو(۴۲سال)کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے جانوروں کی غیر قانونی سپلائی میں ملوث لوگوں نے ایک چھوٹے سے ٹرک میں 25جانوروں کو بڑے ہی بے رحمانہ طریقے سے ٹھونس رکھا تھا، جس میں10گائیں بھی تھیں۔ اور جب پولیس نے چھاپہ مار کر ٹرک اور جانور ضبط کیے تو اس میں سے 11جانور مردہ پائے گئے تھے۔کئی گھنٹوں تک پولیس نے جانوروں سے بھری گاڑی کا پیچھاکیا تو ماوین کٹے کے پاس جانوروں سمیت گاڑی چھوڑکر ملزمین فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔


Share: