ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کارکلا : ویلنٹائن ڈے کا تحفہ - 7.63 لاکھ روپے کا دھوکہ 

کارکلا : ویلنٹائن ڈے کا تحفہ - 7.63 لاکھ روپے کا دھوکہ 

Sat, 18 Feb 2023 13:46:33    S.O. News Service

کارکلا ،18 / فروری (ایس او نیوز) آن لائن فراڈ کا ایک تازہ معاملہ کارکلا میں پیش آیا ہے جس میں جعلسازوں نے ایک شخص کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر تحفہ بھیجنے کے نام پر 7,63,500 لاکھ روپے کا دھوکہ دیا ہے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ فیس بک پر فیلیکس ڈائس نامی شخص نے 4 فروری 2023  کو کارکلا کے شخص سے دوستی کر لی  اور اسے یقین دلایا کہ یوروپی ملک Cyprus (قبرص) کا باشندہ ہے ۔ ساتھ ہی اس نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اسے تحفہ والے پارسل بھیجنے کا وعدہ کیا ۔ پھر اس جعلساز نے 13 فروری کو یعنی ویلنٹائن ڈے سے ایک دن قبل متاثرہ شخص کے وہاٹس ایپ نمبر پر تحفوں کے پارسلوں والے فوٹو بھیجے ۔
    
اسی دوران دہلی ایئر پورٹ اسٹاف کے بھیس میں ایک اجنبی نے متاثرہ شخص سے موبائل نمبر 9870189535  کے ذریعہ رابطہ قائم کیا اور بتایا کہ پارسل گراونڈ پاس کے لئے 47,000 روپے جمع کرائے ۔ متاثرہ شخص نے اس کی ہدایت پر عمل کیا اور ایچ ڈی ایف سی بینک کھاتے سے رقم ٹرانسفر کی ۔ پھر اسی شخص نے کئی مرتبہ فون کرکے مختلف اسباب بتا کر رقم ٹرانسفر کرنے کی ہدایت کی اور متاثرہ شخص نے اس کے جھانسے میں آ کر 14 اور 15 فروری کو ایچ ڈی ایف سی اور ایس بی آئی بینک کھاتوں سے مختلف رقمیں ٹرانسفر کردیں ۔ اس طرح جملہ  7,63,500 روپوں سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔
    
متاثرہ شخص نے اس تعلق سے  سی ای این پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے آئی ٹی ایکٹ کے مختلف دفعات کے تحت دھوکہ دہی کا کیس درج کر لیا ہے - مزید تحقیقات جاری ہے ۔


Share: