ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار میں بہرے اسکولی بچوں کا ڈرائنگ مقابلہ

کاروار میں بہرے اسکولی بچوں کا ڈرائنگ مقابلہ

Thu, 15 Dec 2016 13:12:33    S.O. News Service

کاروار 15؍دسمبر (ایس او نیوز) کاروار کے سائنس سنٹر اور بہرے بچوں کے آشا نکیتن بورڈنگ اسکول کی جانب سے ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد عمل میں آیا۔ڈرائنگ مقابلے کے لئے "نیچر"کا موضوع دیا گیا تھا۔اس کا مقصد بچوں کے اندرقدرتی ماحول اوراس کے تحفظ کے بارے میں شعوربیدار کرنا تھا۔

یہ ڈرائنگ مقابلہ پہلی جماعت سے دسویں جماعت کے طلبہ کے لئے تین زمروں میں رکھا گیا تھاجس میں 58طلباء نے حصہ لیا۔ہر زمرے میں بہترین ڈرائنگ کرنے والے طلباء کوضلع سائنس سنٹر کے اعزازی سکریٹری ڈاکٹر وی این نائک کے ہاتھوں اول ، دوم اور سوم انعامات سے نوازا گیا۔


Share: