ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی کے چنسندرہ گاؤں میں پہلی مرتبہ مفت ہیلتھ چیک آپ کیمپ کا انعقاد؛ 800 سے زائد افراد نے کیا استفادہ

چنتامنی کے چنسندرہ گاؤں میں پہلی مرتبہ مفت ہیلتھ چیک آپ کیمپ کا انعقاد؛ 800 سے زائد افراد نے کیا استفادہ

Mon, 12 Dec 2016 12:46:23    S.O. News Service

چنتامنی:12 /دسمبر(محمد اسلم؍ایس او نیوز)چنتامنی تعلقہ کے بنگلور ہائی وے روڈ پر واقعی چنسندرہ گاؤں کے سرکاری کنڑا اسکول میں پہلی مرتبہ ایسٹ پاؤنٹ ہاسپتل کے زیر اہتمام مفت ہیلتھ چیک آپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا اس کیمپ میں جملہ 800ضعیف افراد کے علاوہ خواتین اور بچوں کا چیک آپ کرکے انہیں دوائیاں بھی دی گئی کیمپ کاافتتاح کرنے کے بعد سماجی کارکن مبارک نے کہا کہ موجودہ دور میں صحت کے تعلق سے عوام میں بیداری پیداکرنا اور ایسے مفت ہیلتھ معائینہ کیمپ کا انعقاد کرنا مسلم معاشرہ میں نہایت ضروری ہے انسان کے لئے صحت بہت بڑی نعمت ہے صحت مند رہیگا تو وہ قوم وملک کی خدمت کریگا انہوں نے مزید کہا کہ من کو سکون اور خوشی حاصل کرنے کے لئے آلودگی کو پاک و صاف اور ماحولیات کو صاف بنانا ضروری ہے ۔اس موقع پر تعلقہ پنچایت کے سابق نائب صدر سلطان شریفڈاکٹر ہری ڈاکٹر راگھونات ڈاکٹر منجوناتھ ڈاکٹر وشالہ ڈاکٹر کلاوتی ڈاکٹر دیوا ڈاکٹر کرشناکمار ڈاکٹر اشونی سمیت بہت سارے ڈاکٹرس وغیرہ موجود تھے۔


Share: