ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی کے منی کمبلہلی میں پانی سربراہی کرنے اور غیر قانونی شراب پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج

چنتامنی کے منی کمبلہلی میں پانی سربراہی کرنے اور غیر قانونی شراب پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج

Thu, 15 Dec 2016 12:46:56    S.O. News Service

چنتامنی:15 /دسمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)مسلسل کئی دنوں سے پینے کا پانی سربراہی نہ کرنے اور غیر قانونی شراب پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تعلقہ منی کمبلہلی گرام کے مکینوں اور کنڑا جگاروتی ویدیکے کے کارکنان نے اُلواڈی گرام پنچایت دفتر کا گھیراؤ کرکہ احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ منی کمبلہلی میں مسلسل کئی دنوں سے پینے کا پانی سربراہی نہیں کیا جارہا ہے گرام پنچایتی افسروں سے پانی سربراہی کرنے کا مطالبہ کئی مرتبا کیا جاچکا ہے منی کمبلہلی میں اکثر دلت طبقہ اور غریب طبقہ رہتے ہے جان بوجھ کر منی کمبلہلی گاؤں کو پانی سربراہی کرنے میں گرام پنچایت کے افسران لاپرواہ کررہے ہیں گاؤں میں پانی کے سربراہی کے لئے بورویل تک نہیں ہے ہمارے گاؤں میں ایک ایک بوند پانی کے لئے بھی ترسنا پڑرہا ہے عوامی نمائندے ہمارے گاؤں کے عوام کے ساتھ سوتیلا سلوک کررہے ہیں ہمارے گاؤں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔احتجاجیوں نے کہا پچھلے چند دن قبل ہمارے گاؤں کو پانی سربراہی کرنے کا مطالبہ کرکے احتجاج کیا گیا تھا چند دن گرام پنچایتی سے ٹینکر کے زریعہ پانی سربراہی کیا گیا پھر کچھ دنوں کے بعد ٹینکروں سے پانی سربراہی کرنے کے سلسلے کو بھی بند کردیا گیاگاؤں کے لوگ ٹینکروں مالکوں سے پانی سربراہی کرنے کی مانگ کرتے ہیں تو وہ بتاتے ہیں کہ ہمیں ٹینکروں کا پانی کا دو لاکھ روپئے بل دینا ہے جب تک ہمیں بل نہیں دیا جاتا ہم پانی گاؤں کو سربراہی نہیں کریں گے۔

احتجاجیوں نے کہا کہ گاؤں میں غیر قانونی شراب کھلے عام فروخت کیا جارہا ہے اس پر پابندی عائد کرنے کیلئے محکمہ ایکسائز ڈپارنمٹ سے شکایت کی گئی لیکن وہ اس طرف دھیان ہی نہیں دے رہے ہیں تعلقہ کے اکثر بیشتر علاقوں میں کھلے عام بناکسی پراوہ کئے نقلی غیر قانونی شراب فروخت کررہے ہیںیہاں کی عوام اپنی صحت کی پرواہ کئے بنانقلی شراب کا شکار ہورہے ہیں ۔احتجاجیوں نے اور کہا کہ صبح سویر چھ بجے سے ہی شراب کی دوکان میں غیر قانونی طریقہ سے شراب کھلے عام فروخت کے کاروبار شروع کرکے شام تک بھی نقلی شراب فروخت کیا جارہا ہے اس نقلی شراب پی کر مختلف خاندان بے گھر اور بے سہارا ہورہے ہیں مگر محکمہ ایکسائز کے افسران آنکھ بند کرکے بیٹھے ہوئے ہیں کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ شراب کے دوکاندارنقلی شراب کھلے عام فروخت کرنے کیلئے شاید محکمہ ایکسائز کے افسران کی لاپرواہی اور ناکامی کا نظارہ دیکھا جاسکتا ہے ایسے حالات سنگین ہونے کے باجود بھی کسی بھی افسر کو دیہاتوں کا جائزہ لینے کی فرصت نہیں ہے یہ شرم کی بات ہے ۔احتجاجیوں نے مزید کہا کہ منی کمبلہلی گاؤں میں ٹھیک سے چرنڈیاں راستے نہیں ہے اور گاؤں کے کئی گھروں کو آج تک بھی بیت الخلاء نہیں ہے بیت الخلاء کے تعمیر کیلئے حکومت سے آنے والا فنڈ گرام پنچایتی کے افسران ہی غبن کررہے ہیں گاؤں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہورہے ہیں گاؤں کو بنیادی سہولت فراہم نہیں کی گئی تو آئندہ دنوں میں ڈپٹی کمشنرآفس کے سامنے احتجاج کیاجائیگا ۔اس احتجاج کے بعد پی ڈی او کو یادداشت پیش کی گئی اس احتجاج میں کنڑا جگاروتی ویدیکے تعلقہ صدر آر۔ناگراج کسبہ ہوبلی کے صدر این۔شیوشنکر،نائب صدر نارائن سوامی،جے۔این۔منجوناتھ ،نائب عبد القیوم ،شرنیواس ،ایس۔رمیش کمار،کے۔وی۔منی وینکٹ ریڈی،جے۔پرکاش سمیت کئی لوگ موجود رہے۔


Share: