ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی کے مرغ ملہ تالاب میں ڈوب کر ایک نوجوان کی موت 

چنتامنی کے مرغ ملہ تالاب میں ڈوب کر ایک نوجوان کی موت 

Mon, 12 Dec 2016 12:48:38    S.O. News Service

چنتامنی:12 /دسمبر(محمد اسلم؍ایس او نیوز)کنچارہلی رورل پولیس تھانہ کے حدود مرغ ملہ دیہات کے تالاب میں ڈوب کر ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔ کنچارہلی رورل پولیس تھانہ سے ملی اطلاع کے مطابق بنگلور شیواجی نگر کا ساکن وسیم (22) پچھلے چند دنوں سے مرغ ملہ درگاہ کے احاطہ میں واقع ایک ہوٹل میں کام کرتا تھا کل صبح وسیم منہ دھونے اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ تالاب کے پاس گیا ، جہاں پیر پھنسلنے سے وہ وہیں گر ہلاک ہوگیا۔ اس خصوص میں کنچارہلی رورل پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔ چھان بین جاری ہے۔


Share: