ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی تعلقہ میں پانی کی شدید قلت؛ پانی کی فراہمی کے ساتھ گؤ شالہ قائم کرنے رعیت سنگھا کا حکومت سے مطالبہ

چنتامنی تعلقہ میں پانی کی شدید قلت؛ پانی کی فراہمی کے ساتھ گؤ شالہ قائم کرنے رعیت سنگھا کا حکومت سے مطالبہ

Thu, 17 Nov 2016 13:00:08    S.O. News Service

چنتامنی:22 /نومبر(محمد اسلم/ایس او نیوز )تعلقہ میں پانی کی شدید قلت ہے انسان کے علاوہ جانوروں کو تک پانی نہیں مل رہا ہے حکومت کرناٹک کو چاہئے کہ تعلقہ کے ہر دیہات میں گؤشالہ قائم کرنے کے علاوہ صاف و شفاف پانی کے مراکز کو قائم کرے یہ مطالبہ رعیت سنگھا کے کارکنان نے کیا آج شہر کے تعلقہ دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کرتے ہوئے کہا کہ تعلقہ میں ٹھیک طرح سے بارش نہ ہونے کی وجہ سے شدید قحط سالی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ریاستی حکومت کو چاہئے کہ پینے کے پانی مویشویوں کیلئے چارہ اور بجلی کی قلت جو پیش آرہی ہے اس کو دور کرنے کیلئے خصوصی توجہ دی جائے ۔احتجاجیوں نے کہا تعلقہ کو قحط سالی کا شکار علاقوں کی فہرست میں شامل کرنے کے باوجود تعلقہ میں مویشیوں کے لئے چارہ کی قلت کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے اس لئے حکومت کی جانب سے فوری گوشالہ قائم کیا جائے تعلقہ میں پانی کا مسئلہ شدید ہوتا جارہا ہے پینے کے پانی کے لئے تعلقہ بھر کے عوام بورویلوں پر بھروسہ کئے ہوئے ہیں ایسے میں بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے حالات سنگین ہوتے جارہے ہیں ۔احتجاجیوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت کہہ رہی ہے حکومت کسانوں کے حق میں ہے یہ بات سو فیصد جھوٹی ہے حکومت کسانوں کے حق میں ہوتی تو کسانوں کے قرضہ کو معاف کرکہ تباہ ہوئے فصلوں کیلئے معقول معاوضہ دیا جاتا بارش نہ ہونے کی وجہ سے سارے تالاب اور کنویں خشک ہوچکے ہیں مویشیوں کے لئے چارہ اور پانی کی شدیدقلت پیش آرہی ہے اس سال موسم گرما میں پانی کی شدید قلت سامنا کرنا پڑسکتا ہے اس لئے ریاستی حکومت کو چاہئے کہ ضلع کے تمام تعلقہ جات کو چھ ماہ تک کیلئے مویشیوں کا چارہ اور پانی فراہم کرے ۔احتجاجیوں نے مزید کہا کہ جانوروں کے لئے پانی اور چارہ نہیں مل رہا ہے کسان مجبورا ہوکر 60تا70ہزار روپئے مالیت کے گائیوں کو بیس تا تیس ہزار روپیوں میں فروخت کررہے ہیں حکومت کو چاہئے کہ ہر گرام پنچایت کے حدود میں ایک گؤشالہ کا قیام عمل میں لائے اور مویشی پالن کے لئے اعزازی رقم جاری کرے۔احتجاج کے بعد مختلف مطالبات پر مشتمل میمورنڈم تحصیلدار کے حوالے کیا گیا اس احتجاج میں رعیت سنگھا کے ریاستی صدر جے۔راگھونات ریڈی تعلقہ صدر رویندرا گوڈا ضلع نائب صدر گنگولپا سکریٹری دیوراج وینکٹ ریڈی نرسمہ ریڈی سیتا رامپا نارائن سوامی شری رام ریڈی ریڈیپا رامپا سمیت کئی کسان موجود رہے۔


Share: