ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پٹنہ میں 15سال پرانی ڈیزل گاڑیوں پر پابندی ، پکڑانے پر 5ہزار جرمانہ

پٹنہ میں 15سال پرانی ڈیزل گاڑیوں پر پابندی ، پکڑانے پر 5ہزار جرمانہ

Thu, 16 Jun 2016 12:46:28    S.O. News Service

پٹنہ ،15؍جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں بڑھتی آلودگی سطح کو کم کرنے کے لیے آج سے 15سال پرانی ڈیزل کمرشیل گاڑیوں پر پابندی لگادی گئی ہے۔ڈاک بنگلہ ، کارگل چوک، گائے گھاٹ اور سگونا موڑ پر گاڑیوں کی دھر پکڑ صبح آٹھ بجے سے ہی شروع ہو گئی ہے۔بنیادی طور پر ٹیمپو، ٹریکٹر اور سٹی بسوں کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔سڑک پر جام نہ لگے اس لیے پہلے دن گاڑیوں کو فائن پرچی اور نوٹس دے کر فوری طور پر چھوڑ دیا جا رہا ہے۔ڈرائیور ضلع ٹرانسپورٹ دفتر جاکر فائن جمع کر سکتے ہیں۔ڈی ٹی اوسریندر جھا نے بتایا ہے کہ ضلع ٹرانسپورٹ دفتر کی ٹیم پرمٹ کے ساتھ ساتھ آلودگی سرٹیفکیٹ کی بھی جانچ کرے گی۔ساتھ ہی فٹنس کی بھی جانچ کی جائے گی ۔ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر فروری کے پہلے ہفتے سے حکومت نے دارالحکومت میں زیادہ آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو چلانے پر روک لگا دی تھی۔پوری طرح آمدورفت بند کرنے کے لیے 15سے 22؍جون کے درمیان گاڑیوں کی دھر پکڑ کی جائے گی۔تحقیقات کے دوران دیہی پرمٹ لے کر دارالحکومت میں چلائے جا رہے ٹیمپوڈرائیور کی بھی دھر پکڑ کی جائے گی۔بغیر پرمٹ کے چلائی جا رہی گاڑیوں کے لیے پانچ ہزار فائن مقرر کیا گیا ہے۔پٹنہ میں صرف وہی گاڑیاں چلیں گی، جو یہاں کا پرمٹ لے چکی ہیں ۔پٹنہ میں بڑھ رہی فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے2014کے جون میں ہی ٹیمپو کے پرمٹ پر روک لگا دی گئی تھی،لیکن اس وقت جو بھی ٹیمپو خریدے گئے انہیں چار مہینے بعدمستقل پرمٹ جاری نہیں کیا گیا۔ٹیمپو یونین کے مطابق ، فی الحال ہزاروں کی تعداد میں ٹیمپو بغیر پرمٹ کے ہی چل رہے ہیں۔


Share: