نئی دہلی، 27؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عدالت عظمی نے مغربی بنگال کے اضلاع دارجلنگ اور کلیم پونگ اضلاع سے نیم فوجی دستہ کو واپس بلانے کی اجازت آج دے دی ہے ، واضح ہو کہ یہاں نیم فوجی دستوں کی سات کمپنی تعینات تھی ۔ مرکز نے یہ اجازت ہماچل پردیش اور گجرات کے اسمبلی انتخابات میں نگرانی کے مد نظر دی ہے ۔ چیف جسٹس دیپک مشرا ، عدلیہ اے ایم کھانولکر اور چیف جسٹس چندر چوڑ نے تین رکنی بنچ نے اس کے ساتھ ہی کولکاتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف مرکز کے اپیل پر مغربی بنگال حکومت سے ایک ہفتہ کے اندر جواب مانگا ہے۔ کولکاتہ ہائی کورٹ نے 15کمپنیوں کے نیم فوجی فوجیوں کو ریاست میں ہی رکھنے کا حکم دیا تھا۔ بنچ نے عدالت عالیہ میں زیر التوا پر روک لگاتے ہوئے کہا کہ وہ اس کیس کا تصفیہ کرے گی ۔ عدلیہ اب مرکزی حکومت کی اپیل کو27اکتوبر کو اگلی سماعت کر ے گی ۔ کولکاتہ ہائی کورٹ نے نیم فوجی دستوں کو مذکورہ اضلاع سے واپس بلانے پر 27اکتوبر تک کیلئے روک لگادی تھی ۔ ہائی کورٹ نے 14 جولائی کو مرکز کو ہدایت دی تھی کہ ریاست کے پہاڑی خطوں میں موجودج11کمپنی کے علاوہ مزید نیم فوجی دستے تعینات کئے جائیں گے۔ مغربی بنگال کی حکومت نے مرکز کو خط لکھ کر کہا تھا کہ نیم فوجی دستوں کو 25اکتوبر تک پہاڑی علاقوں میں تعینات رکھے جائیں تاکہ امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے ، تاہم مغربی بنگال حکومت کو مطلع کیا گیا کہ 15کمپنیوں میں سے 10کمپنی 15اکتوبر تک اور ما بقیہ نیم فوجی دستے 20اکتوبر کے بعد واپس بلا لئے جائیں گے ۔