ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاکستانی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

پاکستانی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

Tue, 18 Oct 2016 16:29:45    S.O. News Service

کراچی،18؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)پاکستانی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ میراج کراچی کے قریب گر تباہ ہو گیا، جس سے اس کا پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا۔پاکستانی فضائیہ کے بیان کے مطابق میراج طیارے نے منصور ائیر بیس سے اُڑان بھری اور مشرف کالونی کے قریب گر گیا۔فضائیہ کے مطابق اگرچہ پائلٹ خود نہیں بچ سکا لیکن اُن کی کوشش سے زمین پر طیارہ گرنے سے کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا۔بیان کے مطابق اس معاملے کی انکوائری کے لیے ائیر ہیڈ کوارٹر میں ایک بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔گزشتہ ماہ بھی پاکستان کی فضائیہ کا ایک طیارہ افغان سرحد کے قریب خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا۔


Share: