ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پارلیمنٹ ہاؤس کی ویڈیوگرافی کامعاملہ :آپ بھگوت مان کے دفاع میں اتری 

پارلیمنٹ ہاؤس کی ویڈیوگرافی کامعاملہ :آپ بھگوت مان کے دفاع میں اتری 

Fri, 22 Jul 2016 21:05:09    S.O. News Service

نئی دہلی، 22؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ہائی سیکورٹی والے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں آپ کے ایم پی بھگوت مان کی طرف سے بنائے گئے ویڈیو کو لے کر پیدا ہوئے تنازعہ کے درمیان، پارٹی نے آج اپنے ممبر پارلیمنٹ کا دفاع کیا اور کہا کہ وہ صرف سوال پوچھنے کے طریقہ کودکھانے کی کوشش کر رہے تھے جس میں سیکورٹی کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔آپ لیڈر آشوتوش نے کہاکہ بھگوت مان سنگھ لوگوں کو صرف یہ دکھانے کی کوشش کر رہے تھے کہ وقفہ صفر کے دوران سوال پوچھنے کے لیے کس طرح صرف 20نام منتخب کیے جاتے ہیں ۔چونکہ ملک کے سبھی علاقوں کے نمائندوں کو پارلیمنٹ میں سوال پوچھنے کا حق ہے، یہ لکی ڈرا نظام کئی ممبران پارلیمنٹ کو اپنے سوال پوچھنے کا موقع نہیں دیتا ۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ صرف لکی ڈرا سے نہیں چل سکتی۔آپ کے ایک اور سینئر لیڈر نے کہاکہ یہ کوئی نقصان پہنچانے والا ویڈیو نہیں تھا اور اس سے یقینی طور پر بچا جا سکتا تھا۔ان سے مستقبل میں توجہ دینے کے لیے کہا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کا نظریہ ہے کہ ویڈیو پارلیمنٹ کی سیکورٹی سے سمجھوتہ نہیں کرتی۔فیس بک پر ڈالی گئی تقریبا 12منٹ کی ویڈیو میں مان نے کل اپنی کار کے سیکورٹی بیریکیڈ پار کرتے ہوئے اور پارلیمنٹ میں داخل ہوتے ہوئے ویڈیو بنا تھا۔پنجاب کے سنگرور سے ممبر پارلیمنٹ مان نے آج کہا کہ میں نے کسی سیکورٹی سے کھلواڑ نہیں کیاہے ۔میں نے ایسا کبھی نہیں کیا اور پارلیمنٹ کی سیکورٹی سے سمجھوتہ کرنا میری منشا کبھی نہیں رہی ۔وقفہ صفر کے دوران وہاں سوال پوچھنا لکی ڈرا ہوتا ہے اور صرف 20سوال منتخب کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے علاقے کے لوگوں نے ہمیں منتخب کیا ہے اور کئی بار وہ ہم سے پوچھتے ہیں کہ ہم پارلیمنٹ میں مسئلہ کیوں نہیں اٹھاتے۔اس لیے میں نے لوگوں کو صرف یہ طریقہ دکھانا چاہتا تھا، یہ ایک طرح سے معلومات دینے جیسا تھا۔


Share: