ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کیلئے کھویامقام حاصل کرنا مشکل:گیل

ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کیلئے کھویامقام حاصل کرنا مشکل:گیل

Wed, 14 Dec 2016 12:39:58    S.O. News Service

نئی دہلی،13دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ویسٹ انڈیز دو بار ٹی 20ورلڈ چمپئن رہ چکی ہے لیکن جارحانہ بلے باز کرس گیل کا خیال ہے کہ کیریبین ٹیم کیلئے مستقبل قریب میں ٹیسٹ کرکٹ میں کھویامقام حاصل کرنا مشکل ہوگا۔ٹیسٹ کرکٹ میں دو ٹرپل سنچری جما چکے گیل نے 103ٹیسٹ میں7214رنز بنائے ہیں۔گیل نے بات چیت میں کہاکہ ویسٹ انڈیز کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں اس مقام تک پہنچنا مشکل ہے جوکبھی اس کا ہوا کرتا تھا۔انہوں نے کہا کہ جدید کرکٹ کا ڈھانچہ ایسا ہے کہ پرانا مقام لوٹانا مشکل ہے کیونکہ اب چھوٹے فارمیٹ کرکٹ کافی ہو رہا ہے اور لوگوں کی دلچسپی اس میں ہے،طویل فارمیٹ میں زیادہ انرجی کی ضرورت ہے اور تسلسل کیلئے نظم و ضبط ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ ٹی 20کرکٹ کی کامیابی پر نظریں ڈالیں تو چھوٹے فارمیٹ کی وجہ سے جارحانہ کھیل دکھانا ممکن ہے،اگر آپ مجھ سے پھر سے جوان ہونے کی بات کریں تو یہ اب مشکل ہے۔گیل نے یہ بھی کہا کہ ویسٹ انڈیز کے نوجوان دنیا بھر میں متاثر کن نجی ٹی 20لیگ کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ اگلی نسل کے کیربیائی کرکٹر ٹی 20لیگ میں مزید بہتر نظر آئیں گے،اگر آپ کو پیشہ ورانہ کرکٹر ہیں تو آپ اچھاکیریئر چاہتے ہیں۔دنیابھرمیں اتنی لیگ ہو رہی ہے کہ اس حقیقت کو قبول کرنا ہوگا،اگر کوئی کھلاڑی اچھا کھیل رہا ہے اورفٹ ہے تو40سے زیادہ بھی ٹی20لیگ کھیل سکتا ہے۔


Share: