ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ٹرمپ نے مصافحے کا مطالبہ نظرانداز کردیا، میرکل کو شرمندگی

ٹرمپ نے مصافحے کا مطالبہ نظرانداز کردیا، میرکل کو شرمندگی

Sat, 18 Mar 2017 21:31:57    S.O. News Service

واشنگٹن،18مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ عالمی رہ نماؤں کے ساتھ بات چیت میں اس سفارتی رکھ رکھاؤ کا کوئی اہتمام نہیں کرتے جو ان کے منصب کے شایان شان ہے۔ بعض اوقات تو وہ ملاقات کرنے والے بڑے بڑوں کو بھی نظر انداز کر کے خود کو عالمی ذرائع ابلاغ میں توجہ اور خبروں کا موضوع بنا دیتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کی اسی دانستہ لاپرواہی کا مشاہدہ کل جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں اس وقت دیکھا گیا جب جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے ان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد دونوں رہ نماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس شروع کی تو صحافیوں نے ان سے ’مصافحے‘ کا مطالبہ کیا۔ بار بار مصافحہ کے مطالبات آنے کے باوجود صدر ٹرمپ نے میرکل سے ہاتھ ملانا گورا نہ کیا۔ پریس کانفرنس میں موجود جرمن چانسلر نے بھی صدر ٹرمپ کی توجہ ’مصافحہ‘ کی طرف مبذول کرائی اور کہا کہ ہمیں مصافحہ کرنا چاہیے۔ ٹرمپ نے ان کی بات کو بھی نظرانداز کردیا جس کے نتیجے میں میرکل کو بھی شرمندگی اٹھانا پڑی۔قبل ازیں دونوں رہ نماؤں کے درمیان شمالی اوقیانوس کے عسکری اتحاد ’نیٹو‘ اور امریکا جرمن تعلقات سمیت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ان کی جرمن چانسلر سے یہ پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔ یہ ملاقات دیگر روایتی بات چیت سے ہٹ کر صرف اس وجہ سے عالمی توجہ کا مرکز بنی کہ اس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ’بدن بولی‘ سے جرمن چانسلر کے خلاف ناراضی صاف دکھائی دے رہی تھی۔ دونوں رہ نما اس موقع پر کھچے کھچے لگ رہے تھے۔
 


Share: