ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹرمپ نے ریکس ٹِلرسن کو اپنا وزیر خارجہ چُن لیا

ٹرمپ نے ریکس ٹِلرسن کو اپنا وزیر خارجہ چُن لیا

Wed, 14 Dec 2016 11:30:38    S.O. News Service

واشنگٹن،13؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکسون موبِل کے سربراہ ریکس ٹِلرسن کو اپنا سیکرٹری خارجہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بات امریکی میڈیا کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ قبل ازیں ٹرمپ کی طرف سے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا گیا تھا کہ وہ وزیر خارجہ کے نام کا اعلان منگل کی صبح کریں گے، تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی تھی۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق اس عہدے کے امیدواروں میں سابق صدراتی امیدوار مِٹ رومنی اور نیویارک کے سابق میئر اور ٹرمپ کے ساتھی رُوڈی گیولیانی Rudy Giuliani بھی شامل تھے جنہیں اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔


Share: