ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ویسٹ انڈیز نے پاکستان سے کرکٹ سیریز کا شیڈول جاری کردیا

ویسٹ انڈیز نے پاکستان سے کرکٹ سیریز کا شیڈول جاری کردیا

Thu, 12 Jan 2017 19:20:46    S.O. News Service

جمائکا،12؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے 3ٹیسٹ ،3ون ڈے اور2ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا شیڈول جاری کردیاہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم27مارچ سے15مئی تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی،سیریز3ٹیسٹ ، 3ون ڈے اور 2ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوگی ۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچز31مارچ اور2اپریل کوہوں گے، ایک روزہ میچز9،7اور 11اپریل کو کھیلے جائیں گے جبکہ پہلا ٹیسٹ 22اپریل، دوسرا30اپریل اور تیسرا ٹیسٹ 10مئی سے کھیلا جائیگا۔


Share: