بھونیشور15؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اپوزیشن کانگریس نے آج کہا کہ اڑیسہ کے وزیراعلی نوین پٹنائک کو ایوان میں قبول کرنا چاہئے کہ نوٹ بندی کی حمایت کرنے کا ان کا فیصلہ غلط تھا۔کانگریس نے آج اسمبلی سیکرٹریٹ سے ممبران اسمبلی کو چیک کی جگہ نقد رقم ادا کرنے کی درخواست کی۔اپوزیشن کے لیڈر نرسمہا مشرا نے اڑیسہ ونیوجن(نمبر دو)بل 2016پر اپنی تقریر کے دوران نوٹ بندی فیصلے پر کہاکہ ہمیں جو تنخواہ یا بھتہ ملے وہ چیک کی جگہ نقدمیں ملنا چاہئے۔ورنہ ممبران اسمبلی کو کئی بار بینک بھاگنا پڑے گا کیونکہ رقم پر پابندی ہے۔مشرا نے کہا کہ اڑیسہ کے وزیر خزانہ پردیپ کمار امت نے اعتراف کیا ہے کہ نوٹ بندی کی وجہ سے معیشت پر منفی اثر پڑے گا۔مشرا نے کہا کہ وزیر اعلی نوین پٹنائک نے وزیر اعظم مودی کی نوٹ بندی منصوبہ بندی کی فوری طور پر حمایت کی، اب کم سے کم وہ ایوان میں کہیں کہ منصوبہ بندی پران کا نظریہ غلط ہے۔مشرا نو نومبر کو پٹنائک کے بیان کے تناظر میں بات کر رہے تھے جب انہوں نے مودی کی نوٹ بندی منصوبہ بندی کواچھا قدم بتایا تھا۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے غریب کو نوٹ بندی سے بہت دقتیں ہوئی ہیں اور اس فیصلے سے زراعت، کاروبار اور تجارت پر برا اثر پڑا ہے۔