ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوٹ بندی معاملہ : ممتا اور کیجریوال کا مودی پرشدید حملہ 

نوٹ بندی معاملہ : ممتا اور کیجریوال کا مودی پرشدید حملہ 

Fri, 18 Nov 2016 13:39:00    S.O. News Service

نئی دہلی، 17؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے نوٹ بندی کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر تابڑ توڑ حملہ کیا۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے حکومت سے تین دن میں اپنے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا جبکہ ترنمول سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ ایسا بحران تو ایمرجنسی کے دوران بھی نظر نہیں آیاتھا ۔یہاں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیجریوال نے الزام لگایا کہ نوٹ بندی آزاد ہندوستان کی تاریخ میں سب سے بڑا گھوٹالہ ہے، جبکہ ممتا بنرجی نے اس تحریک کو ملک کو بچانے کی جدوجہد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی کو آمرانہ طریقے سے ملک کو نہیں چلانا چاہیے ۔دہلی کے وزیر اعلی نے الزام لگایا کہ اس قواعد میں عوام سے 10لاکھ کروڑ روپے وصول کر مودی کے کارپوریٹ دوستوں کے 8لاکھ کروڑ روپے کے قرضہ کو ختم کرنے کے لیے نوٹ بندی کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ بلیک منی مارکیٹ میں پھر بڑی مقدار میں آ گیا ہے، کچھ لوگوں کو گھر تک نوٹ پہنچائے جا رہے ہیں،یہ آزاد ہندوستان کا سب سے بڑا گھوٹالہ ہے، حکومت لوگوں کو اپنا پیسہ بینکوں میں جمع کرنے کے لیے مجبور کرکے اس سے 10لاکھ کروڑ روپے جمع کرنا اور اس پیسے کو استعمال مودی کے دوستوں کا ر معاف کرنا چاہتی ہے۔کیجریوال نے کہاکہ مودی جی نے وجے مالیا کو ایک ہی رات میں لندن بھیج دیا، جن پر بڑاقرضہ ہے۔نوٹ بندی کے بعدانہوں نے لوگوں کو سڑکوں پر لا دیا، لوگ ٹھگے جا رہے ہیں۔

کیجریوال نے کہا کہ آئی ٹی نے سابق بی جے پی وزیر جی جناردن ریڈی پر چھاپہ کیوں نہیں مارا جنہوں نے اپنی بیٹی کی شادی پر 500کروڑ روپے خرچ کئے اور وہ چاہتے ہیں کہ ہم عام لوگ شادی پر ڈھائی لاکھ روپے ہی خرچ کریں۔کیجریوال نے یہ سوال کرتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی پر بھی حملہ کیا کہ کیا انہوں نے حال ہی میں اپنی بیٹی کی شادی پر صرف 2.5لاکھ روپے ہی خرچ کئے؟ انہوں نے یہاں آزاد پور پھل اور سبزی منڈی میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مودی جی، لائن میں کھڑا رہنے کوحب الوطنی کہہ کر لوگوں کو بیوقوف مت بنائیے،لائنوں میں کھڑے رہ کر ہوئی 40افراد کی موت کے لیے کون ذمہ دار ہے؟کیجریوال نے مودی پر گجرات کے وزیر اعلی کے طور پر ان کے دور اقتدار کے سلسلے میں بھی کچھ الزامات لگائے اور دعوی کیا کہ یہ الزامات وزارت خزانہ میں اعلی عہدے پر بیٹھے ایک شخص کی طرف سے ان کو فراہم کردہ دستاویزات پر مبنی ہیں۔وہیں اپنے خطاب میں ممتا بنرجی نے وزیر اعظم پر حملہ بولتے ہوئے اس دلیل کا مذاق اڑایا کہ لوگوں کو پلاسٹک منی کا استعمال کرنا چاہیے اور کہا کہ ہندوستان میں محض چارفیصد لوگ ہی کارڈ کا استعمال کرتے ہیں۔


Share: