ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / نوٹ بند ی سے عین پہلے ہوئی آر بی آئی کی میٹنگ میں ٹی سی ایس کے چند رشیکھرن نہیں تھے

نوٹ بند ی سے عین پہلے ہوئی آر بی آئی کی میٹنگ میں ٹی سی ایس کے چند رشیکھرن نہیں تھے

Sun, 05 Feb 2017 23:39:35    S.O. News Service

نئی دہلی، 5 /فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ٹی سی ایس کے سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر نٹراجن چند رشیکھرن ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے ان دو ڈائریکٹروں  میں شامل ہیں جو 8 /نومبر کو نوٹ بندی کے اعلان سے عین قبل پہلے ہوئی بینک کی سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں شامل نہیں ہوئے تھے۔یہ 500اور 1000روپے کے پرانے نوٹوں کو جلن سے باہر کئے جانے کے حکومت کے مشورہ ملنے کے ایک دن کے اندر بلائی گئی تھی۔چند رشیکھرن ان تین باہری ڈائریکٹروں میں سے ایک ہیں جنہیں سینٹرل بورڈ میں نامزد کیا گیا ہے،ایسے دیگر دو ڈائریکٹر بھارت نروتم دوشی اور سدھیر ماکنڈ میٹنگ میں شامل ہوئے تھے۔میٹنگ میں حکومت کے دو نمائندے اقتصادی امور کے سکریٹری شکتی کانت داس اور خزانہ سروس کی سکریٹری انجلی چھب دگل بھی میٹنگ میں موجود تھیں۔’500اور 1000روپے کے نوٹ کو قانونی کرنسی کی شکل پر صورت حال پر میمورینڈ ا‘اس میٹنگ کا موضوع تھا۔ریزرو بینک کے ڈپٹی ڈائریکٹر این ایس وشوناتھن بھی 8 /نومبر کی میٹنگ میں شامل نہیں ہوئے تھے۔یہ میٹنگ وزیر اعظم نریندر مودی کے رات 8 بجے قوم کے نام خطاب سے ٹھیک تین گھنٹہ قبل طلب کی گئی تھی۔اسی خطاب میں 500اور 1000روپے کے نوٹوں کے استعمال پر پابندی لگانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ وزیرمملکت برائے خزانہ ارجن رام میگھوال نے جمعہ کولوک سبھامیں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ گورنر ارجت آر پٹیل اور ڈپٹی گورنر آر گاندھی اور ایس ایس مندرا سمیت بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 10ممبران میں سے 8 میٹنگ میں موجود تھے۔نچکیت مور بھی میٹنگ میں شامل ہوئے،لیکن دو ڈائریکٹروں کی غیر موجودگی کی وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔میگھوال نے اپنے جواب میں یہ بھی کہا کہ ریزرو بینک وقتا فوقتا کرنسی کی طلب اور اندازے کا جائزہ لیتا رہا ہے اور سرکاری حکام کے ساتھ صلا ح و مشورے سے نوٹوں کی فراہمی کی گئی ہے۔
 


Share: