ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوئیڈا اتھارٹی گھوٹالہ: یادو سنگھ کو سپریم کورٹ نے دی ضمانت

نوئیڈا اتھارٹی گھوٹالہ: یادو سنگھ کو سپریم کورٹ نے دی ضمانت

Thu, 26 Oct 2017 14:18:27    S.O. News Service

نئی دہلی،25؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) نوئیڈا اتھارٹی کے ہزاروں کروڑ روپے کے گھوٹالے معاملے میں ملزم یادو سنگھ کو منی لانڈرنگ کے کیس میں سپریم کورٹ نے ضمانت دی ہے۔کورٹ نے یادو سنگھ کو کہا کہ وہ پاسپورٹ جمع کرائیں گے ساتھ ہی تحقیقات میں تعاون کریں گے۔سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ وہ گواہوں کو متاثر نہیں کریں گے اور ثبوتوں کے ساتھ چھیڑنا نہیں کریں گے۔ ای ڈی کے طے شدہ میعاد کے اندر چارج شیٹ داخل نہ کرنے کی وجہ سے کورٹ نے ضمانت دی، یادو سنگھ اب جیل سے باہر نہیں آ سکیں گے، کیونکہ ان کے خلاف سی بی آئی نے بدعنوانی، مجرمانہ سازش، دھوکہ دہی اور قانون کی خلاف ورزی کے سلسلے میں کیس درج کیا ہے اور اس معاملے میں ان ابھی تک ضمانت نہیں ملی ہے۔یادو سنگھ نے کہا کہ اس معاملے میں 60 دنوں میں ای ڈی نے چارج شیٹ داخل نہیں کیا۔ یادو سنگھ نے کہا کہ 29 اپریل کو 60 دن پورے ہوئے اور 30 اپریل کو اتوار تھا۔ 1 مئی کو یادو سنگھ نے ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی، لیکن ای ڈی نے 2 مئی کو چارج شیٹ داخل کیا۔یادو سنگھ نے کہا کہ قانونی 60 دن کے اندر چارج شیٹ داخل نہ ہونے پر ضمانت مل جاتی ہے لیکن اس کیس میں ہائی کورٹ نے ضمانت نہیں دی۔ یادو سنگھ نے اس کیس میں سنجے دت کے علاوہ کئی اور کیسوں کی مثال دی ہے۔


Share: