ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نئی دہلی:ایک خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

نئی دہلی:ایک خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

Thu, 26 Oct 2017 10:28:18    S.O. News Service

نئی دہلی 25 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ملک میں خواتین کے تحفظ کیلئے سرکاری نعرے اور جملے بارشوں کی طرح نازل ہو رہے ہیں تاہم ان نعروں میں کوئی دم خم نہیں ہے اس کا ثبوت آج شمال مغربی دہلی کے شالیمار باغ علاقہ میں پیش آئے حادثہ سے ہوا جب نامعلوم افراد نے آج علی الصبح ایک عورت کو گولی مار کر قتل کر دیا ۔اس کی اطلاع دیتے ہوئے پولس حکام نے کہا کہ 34 سالہ پریا مہرا کو گردن اور چہرے پر گولیاں ماری گئیں۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ گذشتہ شام کے چار بجے پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر پنکج مہرا نے 40 لاکھ روپے کا قرض لیا اور اس قرض کی ادائیگی سے قاصر تھا۔ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ قرض دہندگان نے بیاج کی پوری رقم کے ساتھ مبلغ 40لاکھ واپس لینے کی دھمکی دے گیا تھا ۔پولیس نے کہا کہ وہ معاملہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے اس واقعہ کے پس منظر کے تمام پہلوؤں پر باریکی کیساتھ تفتیش کی جائے گی۔ 


Share: