منگلورو12/جنوری (ایس او نیوز)منگلورو کے گروڈی مندر کے فیسٹول کے تعلق سے پمپ ویل علاقے میں بینر لگانے کے معاملے پردو ہندو شدت پسند تنظیموں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا، جو بڑھ کر پولس تھانہ تک جا پہنچا۔ یہ واردات جمعرات کو پیش آئی۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ہندو جاگرن ویدیکے نے بجرنگ دل کے خلاف کنکناڈی پولس تھانہ میں شکایت کی ہے کہ پمپ ویل علاقے میں بجرنگ دل اور ہندو جاگرن ویدیکے دونوں تنظیموں کے بینر لگائے گئے تھے۔ بعد میں بجرنگ دل والوں نے ہندو جاگرن ویدیکے کے بینر س وہاں سے ہٹا دئے۔ اس پر دونوں گروپوں کے درمیان تو تو میں میں ہوگئی اور بات پولیس اسٹیشن تک پہنچ گئی۔ پتہ چلا ہے کہ پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے معاملہ سلجھانے کوشش کی ہے۔