ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مینگلور میں سیل فون نہ ملنے پر طالبہ نے گھڑی اغوا کی جھوٹی کہانی !

مینگلور میں سیل فون نہ ملنے پر طالبہ نے گھڑی اغوا کی جھوٹی کہانی !

Sat, 11 Mar 2017 00:56:20    S.O. News Service

منگلورو 10؍مارچ (ایس او نیوز)ایک طالبہ کوکچھ نامعلوم افراد کی طرف سے اغوا کیے جانے اور پھر کہیں دور لے جا کر چھوڑدینے کی جو شکایت برکے پولیس اسٹیشن درج کی گئی تھی،اس سلسلے میں متعلقہ لڑکی نے ہی اب اقرار کیا ہے کہ اس نے یہ جھوٹی کہانی گھڑی تھی۔

بنگلور کی ایک لڑکی جو منگلورو کے ایک اسکول میں9ویں جماعت میں زیرتعلیم تھی، اس نے پولیس میں درج کی گئی شکایت میں بتایا تھاکہ ۶مارچ کو جب وہ ٹیوشن کلاس سے اسکول کی طرف جارہی تھی توگوُرجی سرکل کے پاس کچھ لوگوں نے ایک ماروتی ویان میں اس کو اغوا کرلیا ۔ پھر اس پر کسی قسم کا اسپرے کیاجس سے وہ بے ہوش ہوگئی۔اس کے بعد اسے کدری پارک کے پاس چھوڑ دیا گیا۔

اس کے ساتھ پیش آنے والا یہ واقعہ ٹیوٹوریل کلاس ، اسکول کے ذمہ داران اور پولیس کے لئے پریشان کن تھا۔لیکن تحقیق و تفتیش کے دوران خود لڑکی نے اعتراف کیا کہ اس نے یہ جھوٹی کہانی اس لیے گھڑی تھی کہ اس کی ماں اسے سیل فون استعمال کرنے نہیں دے رہی تھی، اور مسلسل پڑھائی لکھائی کے لئے اس پر دباؤ بنارہی تھی۔لڑکی نے میجسٹریٹ کے روبرو اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ اس قسم کا ڈرامہ رچتے ہوئے اسے ذرابھی اندازہ نہیں تھا کہ اس میں پولیس بھی ملوث ہوجائے گی اور بات اس قدر آگے بڑھے گی۔بس اپنے لئے ایک سیل فون حاصل کرنے کے لئے اس نے یہ ناٹک کیا تھا۔


Share: