ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میسی کے گول سے ارجنٹینا نے کولمبیا کو ہرا دیا

میسی کے گول سے ارجنٹینا نے کولمبیا کو ہرا دیا

Thu, 17 Nov 2016 12:07:53    S.O. News Service

سین جوآن،16نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)لیونل میسی کے فری کک پر داغے شاندار گول کی بدولت ارجنٹینا نے ورلڈ کپ کوالیفکیشن میں اپنی مہم کو پٹری پر لاتے ہوئے یہاں کولمبیا کو 3-0سے شکست دی۔ارجنٹینا نے میچ کے بعد میڈیا کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا جس نے ٹیم کے ایک کھلاڑی کے منشیات کے استعمال کا دعوی کیا تھا۔بارسیلونا کے اسٹار کھلاڑی میسی نے 10ویں منٹ میں 30یارڈ کی دوری سے گول کرنے کے علاوہ لوکاس پراتو اورانجل ماریا کے گول میں مدد بھی کی۔میسی نے اگرچہ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں ارجنٹینا کی پوری ٹیم کے سامنے کہا کہ کھلاڑی میڈیا سے بات نہیں کریں گے کیوں کہ ایک صحافی نے ٹوئٹر پر منشیات کیا کہ فارورڈ اجیکویل لاویجی کو کیمپ میں گانجا پیتے پکڑا گیا۔ارجنٹینا کے کپتان میسی نے کہا کہ ہم نے میڈیا سے بات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یقیناًآپ جانتے ہیں کیوں۔انہوں نے کہا کہ کافی الزام لگائے گئے، کافی توہین کی گئی اور پوچو(لاویجی) کے خلاف لگائے گئے الزام سنجیدہ ہیں۔


Share: