ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میانمار کی فوج انسانیت کے خلاف جرا ئم میں ملوث:ایمنسٹی

میانمار کی فوج انسانیت کے خلاف جرا ئم میں ملوث:ایمنسٹی

Tue, 20 Dec 2016 13:30:25    S.O. News Service

واشنگٹن ،19دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مسلم اقلیتی روہنگیا باشندوں کے خلاف میانمار کی فوج کے مظالم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایمنسٹی کے مطابق میانمار کی فوج کی کارروائیاں انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتی ہیں۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج قتل، جنسی زیادتی، تشدد، گرفتاریوں اور ریاست راکھین میں روہنگیا باشندوں کے دیہات کو تباہ کرنے جیسے واقعات میں ملوث ہے۔ ایمنسٹی کے اس بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ عینی شاہدین نے بتایا کہ کس طرح میانمار کے فوجیوں نے دیہات میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے مردوں، خواتین اور بچوں کو ہلاک کیا۔ اس دوران بچیوں اور خواتین کو جنسی حملوں اور زیادتیوں کا نشانہ بھی بنایا گیا۔


Share: