موڈبدری 18/دسمبر (ایس او نیوز)ڈکیتی کی سازش کرنے والی ایک چھ رکنی ٹیم کو پولیس نے بیلاوی نامی مقام پر واردات سے پہلے ہی گرفتار کرلیا اور ان کے پاس سے اسکارپیو کار، لوہے کی سلاخیں اور موبائل فون ضبط کر لئے۔
مصدقہ اطلاع ملنے پر موڈبدری سرکل انسپکٹر رامچندرا نائک نے بیلاوی کے مذکورہ مقام پر دھاوا بول دیا اور ایک اسکارپیو کار کو روکاجس میں لٹیرے سفر کررہے تھے۔کار میں سوار 6لٹیرے پولیس کے شکنجے میں پھنس گئے جبکہ بقیہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔کار کی تلاشی کے دوران سیٹ کے نیچے چھپائی گئی لوہے کی سلاخیں برآمد ہوئیں، جسے پولیس نے ضبط کرلیاہے۔ملزموں کے بارے میں مزید تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔