موڈ بدری 15؍دسمبر (ایس او نیوز)یہاں سے قریب سمپیگے نامی مقام پر سڑک پر چلتی ہوئی کار میں اچانک آگ لگ گئی جس سے کار پوری طرح تباہ و برباد ہوگئی ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق نوین نامی مقامی کالج کا پی ای ٹیچر اپنی کار میں صبح کے وقت کالج کی طرف جارہا تھاکہ اچانک کار میں آگ بھڑک اٹھی اور جب تک فائر بریگیڈ والے پہنچ کر آگ بجھاتے ، تب تک کار پوری طرھ تباہ ہوچکی تھی۔ اب وہ کاراس حالت میں نہیں ہے کسی قسم کی مرمت کی جاسکے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔