ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / موصل کی بازیابی کے لیے عراقی فوج کی پیش قدمی جاری

موصل کی بازیابی کے لیے عراقی فوج کی پیش قدمی جاری

Tue, 18 Oct 2016 16:39:13    S.O. News Service

بغداد،18؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)عراقی شہر موصل کی بازیابی کے سلسلے میں شروع کیے گئے آپریشن کے دوسرے دن فوج الشوریٰ کے مقام سے آگے بڑھ گئی ہیں۔ یہ مقام موصل سے 45 کلومیٹر کی مسافت پر ہے۔ پہلے دن عراقی فوج کو توقع سے بڑھ کر کامیابی حاصل ہوئی۔ کئی دیہات کے علاوہ اربیل موصل شاہراہ کے ایک طویل حصے پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا گیا۔ اس آپریشن کا آغاز قیارہ بیس سے موصل کی جانب پیشقدمی سے کیا گیا تھا۔ اس آپریشن میں تیس ہزار فوجیوں کے ہمراہ کرد پیش مرگا کے چار ہزار فائٹر بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی فضائیہ کی مدد بھی حاصل ہے۔ عراق کے اس دوسرے بڑے شہر پر جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ سن 2014 سے قابض ہے۔


Share: