ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے فاسٹ فوڈ کی دکان ہوئی نذر آتش

منگلورو: شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے فاسٹ فوڈ کی دکان ہوئی نذر آتش

Sat, 11 Feb 2023 19:22:18    S.O. News Service

منگلورو،11 / فروری (ایس او نیوز) شہر کے کمپالا بالا کرشنا مندر کے پاس ایک فاسٹ دکان میں شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ کمپالا آشریہ کالونی کے رہنے والی موہینی اور دیکشیتا نامی دو سہیلیوں نے باعزت زندگی گزارنے کے مقصد یہ دکان شروع کی تھی جس میں شام کے وقت فاسٹ فوڈ فروخت کیا جاتا تھا ۔ اور اسی کی آمدنی پر وہ دونوں گزر بسر کر رہے تھے ۔ اب اچانک آگ لگنے سے ان کی دکان تباہ ہوگئی ہے۔
    
مقامی لوگوں نے آگے بڑھ کر آگ بجھائی جس کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا اور آگ کو مزید دوسری دکانوں تک پھیلنے سے روکنے کے اقدامات کیے ۔ آگ لگنے کے بعد ریفریجریٹر کا گیس سیلنڈر پھٹ گیا جس کی وجہ سے دکان کی دیوار میں بڑا سوراخ ہوگیا۔ 
    
سومیشور ٹاون میونسپالٹی کے افسران اور الال پولیس اسٹیشن کے عملہ نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔ 


Share: