ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورومیں تنہا خاتون پر دن دہاڑے حملہ۔اجنبی شخص نے لوٹے لاکھوں کے زیورات

منگلورومیں تنہا خاتون پر دن دہاڑے حملہ۔اجنبی شخص نے لوٹے لاکھوں کے زیورات

Thu, 26 Oct 2017 13:04:28    S.O. News Service

منگلورو26؍اکتوبر (ایس او نیوز)موُلکی سے قریب کولناڈ وکے علاقے میں گھر پر موجود تنہاعورت پر ایک اجنبی شخص نے حملہ کرتے ہوئے دن دہاڑے لاکھوں کے زیورات لوٹ لیے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اس طرح کے حملے اور لوٹ کا شکار ہونے والی خاتون پربھاکر شیٹی کی بیوی شاردا شیٹی ہے، جسے زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ایک اجنبی شخص الیکٹری سٹی کا بِل بھرے جانے کی تصدیق کرنے کے بہانے گھر میں داخل ہوگیا ۔جب شاردانے اس کی شناخت اور آنے کے مقصد کے بارے میں مزید تفصیل جاننا چاہی تو اس نے اچانک شاردا کے سر پر حملہ کردیا اور گلے سے سونے کی چین چھین لی۔ پھر و ہ گھر کے اس کمرے میں داخل ہوا جہاں لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے زیورات چند ہی دنوں میں ہونے والی بیٹی کی شادی کے لئے تیار رکھے گئے۔اس نے وہ تمام زیورات اٹھا لیے اور گھر سے نکل گیا۔پڑوسیوں کو شک ہے کہ نیلے شرٹ اور جینس پینٹ میں ملبوس وہی شخص حملہ آورہے جو باہر موٹر بائک پر انتظار کررہے شخص کے ساتھ موقع سے فرار ہوا ہے۔

منگلورو کی ڈی سی پی اوما اور دیگر اعلیٰ افسران کے علاوہ مولکی کے سرکل انسپکٹرشانتپّا و دیگر عملے نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا۔فنگر پرنٹس ماہرین اور ڈاگ اسکواڈ کی مدد سے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔


Share: