ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممبئی میں شیوسینا لیڈر کی کار سے 47 لاکھ کی نئی اور 1 کروڑ سے زیادہ کی پرانی كرنسی ضبط

ممبئی میں شیوسینا لیڈر کی کار سے 47 لاکھ کی نئی اور 1 کروڑ سے زیادہ کی پرانی كرنسی ضبط

Thu, 15 Dec 2016 17:52:33    S.O. News Service

ممبئی 15/دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی ) ممبئی کے وسئی علاقے میں جمعرات کو شیوسینا کے لیڈر دھننجے گاوڑے کی کار سے انکم ٹیکس اور ای ڈی کی ٹیم نے 47 لاکھ کی نئی اور ایک کروڑ سے زیادہ کی پرانی كرسي ضبط کی. دھننجے کو حراست میں لے لیا گیا ہے. بتایا جاتا ہے کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے دھننجے کی گاڑی کو وسئی کے مضافات میں پیچھا کرنے کے بعد روکا گیا.اور کار سے اتنی بڑی رقم برآمد کی گئی۔ دھننجے سے پوچھ گچھ کی گئی ہے.

 دھننجے کے علاوہ وسئی کے ہی ایک بزنس مین کو بھی آئی ٹی اور ای ڈی کی ٹیم نے حراست میں لیا ہے. تاہم، آئی ٹی کی جانب سے اس بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے. دھننجے گائوڑے کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ وہ شیوسینا پارٹی سے نیلاسوپارا کا میونسپل كارپوریٹربھی ہے.

 تحقیقاتی حکام کے مطابق، "اب کارروائی مکمل نہیں ہوئی ہے، اس وجہ سے یہ بتانا مشکل ہے کہ جملہ کتنی رقم پکڑی گئی ہے." انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اب تک یہ نہیں پتہ چلا ہے کہ دھننجے کے پاس اتنی بڑی رقم کہاں سے آئی ہے.

کیا یہ رقم انتخابات میں استعمال ہونے والی تھی ؟
- باخبر ذرائع کے مطابق، یہ پیسے ممبئی میں ہونے والے میونسپل انتخابات میں استعمال ہونے والے تھے۔ - اتنی بڑی رقم کی برآمدگی کے بعد شیوسینا کا کوئی بھی بڑا لیڈر اس معاملے میں زیادہ کچھ بولنے کو تیار نہیں ہے. شیوسینا نے بیان جاری کر تے ہوئے صرف اتنا کہا ہے، کہ "دھننجے گاوڑے شیوسینا کے کارکن ضرور ہیں، پر یہ رقم کس کی ہے اور اس کے پاس کہاں سے آئے، اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے." بتایا جارہا ہے کہ یہ پہلی بارہوا ہے جب کسی شیوسینا لیڈر کے پاس سے اتنی بڑی رقم پکڑی گئی ہے.

بدھ کو ضبط ہوئے تھے 9 کروڑ 91 لاکھ
-یاد رہے کہ  انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے بدھ کو 5 شہروں بنگلور، دہلی، گوا، پونے اور چندی گڑھ میں چھاپہ مار کر 9 کروڑ 91 لاکھ روپے کے نئے اور پرانے نوٹ ضبط کئے تھے. ان میں کرناٹک اور گوا میں 3.81 کروڑ کا کیش ضبط کیا گیا، جن میں 2.93 کروڑ کے نئے نوٹ تھے. بنگلور میں ایک فلیٹ سے 2.89 کروڑ روپے برآمد ہوئے جن میں 2.25 کروڑ کا کیش 2000 روپے کے نوٹ میں تھا. جب آئی ٹی ٹیم فلیٹ پر پہنچی تو وہاں موجود ایک عمر رسیدہ خاتون نے اپنے 2 خطرناک کتوں کو آگے کر دیا تھا.  اس پر ٹیم نے لوکل پولیس کی مدد سے کارروائی کی تھی. - دہلی کے کرول باغ میں ایک ہوٹل سے 3.25 کروڑ کے 500 اور 1000 کے پرانے نوٹ ضبط کئے گئے تھے. اور5 لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا. یہ لوگ اسپیشلسٹ کی مدد سے ان نوٹوں کی پیکنگ اس طرح کرتے تھے کہ ایئر پورٹ پر لگی سکیننگ مشین بھی پکڑ نہیں پاتی تھی.


Share: