کولکا تہ، 18؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )مرکزی حکومت کے نوٹ بند ی کے فیصلے کے بعد مغربی بنگال میں دو لوک سبھا سیٹوں اور ایک اسمبلی سیٹ کے لیے کل ضمنی انتخابات کرائے جائیں گے۔ضمنی انتخابات کوچ بہار اور تملک لوک سبھا انتخابی حلقوں اور مونٹیشور اسمبلی حلقہ میں ہوں گے۔حکمران ترنمول کانگریس، بی جے پی ، بائیں محاذ اور کانگریس نے ان تینوں سیٹوں پر اپنے اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔حالانکہ اس سے پہلے رواں سال کی شروعات میں کانگریس اور سی پی ایم کی قیادت والے بائیں محاذ نے ایک ساتھ مل کراسمبلی انتخابات لڑا تھا، لیکن دونوں نے یہ ضمنی انتخاب الگ الگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ضمنی انتخابات کی تشہیری مہم کے آخری مرحلے میں نوٹوں کا چلن بند ہونا اہم انتخابی ایشو بن گیاہے ۔مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ان ضمنی انتخابات کے لیے انتخابی مہم نہیں کی اور یہ ذمہ داری پارٹی کے دیگر لیڈروں پر چھوڑ دی۔ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے علاوہ مرکزی وزیر بابل سپریو نے بھی پارٹی کی تشہیر ی مہم میں اہم کردار ادا کیا۔مغربی بنگال کانگریس کمیٹی کے سربراہ ادھیر چودھری اور سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری ایس کے مشرا نے بھی اپنے پارٹی امیدواروں کے لیے تشہیر کی۔