ماسکو،18؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے مشرقی یوکرائن کے تنازعے سے متعلق چہار فریقی سمٹ میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔ جرمنی کی میزبانی میں ہونے والے اس سربراہی اجلاس میں روسی کے علاوہ فرانسیسی اور یوکرائنی صدور بھی شریک ہوں گے۔ یہ سربراہی اجلاس کل بدھ انیس اکتوبر کی شام جرمن دارالحکومت برلن میں ہو گا۔ روسی صدر 2014ء کے بعد پہلی مرتبہ جرمنی آئیں گے۔ اس اجلاس میں فروری سن 2015 میں طے پانے والے منسک امن معاہدے پر عمل درآمد کے بارے میں بحث کی جائے گی۔