ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مسافروں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر ریلوے نے کئی ٹرینوں میں اضافی کوچ لگانے کا اعلان کیا

مسافروں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر ریلوے نے کئی ٹرینوں میں اضافی کوچ لگانے کا اعلان کیا

Fri, 03 Feb 2017 20:50:45    S.O. News Service

نئی دہلی، 3 /فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ریل مسافروں کو ہو رہی پریشانیوں کو کم کرنے کے مقصدسے ریلوے نے چار ٹرینوں میں اضافی کوچ لگانے کا اعلان کیاہے۔یہ اضافی کوچ عارضی طور پر لگائے گئے ہیں۔انڈین ریلوے نے مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا ہے۔ٹرین نمبر 19061/19062باندرہ ٹرمنلس -رام نگر ایکسپریس میں 9/فروری، 16/فروری اور 23/فروری کوباندرہ ٹرمنلس سے اور 3/فروری، 10/فروری، 17/فروری اور 24/فروری کو رام نگر سے اے سی 3ٹیئر کا ایک اضافی کوچ  لگایا جائے گا۔ٹرین نمبر 19021/19022باندرہ ٹرمنلس -لکھنؤ ایکسپریس میں 4/فروری،11/فروری،18/فروری اور 25/فروری کو باندرہ ٹرمنلس سے اور 6/فروری، 13/فروری، 20/فروری اور27/فروری کو لکھنؤ سے اے سی 3ٹیئر کا  ایک اضافی کوچ لگایا جائے گا۔ٹرین نمبر18631/18632رانچی-اجمیررانچی غریب نواز ایکسپریس میں 30/مارچ تک ہر جمعرات کو رانچی سے اور4/فروری سے یکم اپریل تک اجمیر سے اے سی 3ٹیئر کا ایک اضافی کوچ لگایا جائے گا۔ٹرین نمبر18611/18612رانچی-وارانسی رانچی ایکسپریس میں 3/فروری سے 31/مارچ تک ہر پیر، منگل، جمعہ اورہفتہ کورانچی سے اور 4/فروری سے یکم اپریل تک وارانسی سے اے سی 3ٹیئر کا ایک اضافی کوچ لگایا جائے گا۔
 


Share: