ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / مدھیہ پردیش میں اگلے ماہ سے مہنگی ہو سکتی ہے بجلی

مدھیہ پردیش میں اگلے ماہ سے مہنگی ہو سکتی ہے بجلی

Wed, 03 Oct 2018 19:02:40    S.O. News Service

بھوپال،03 اکتوبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) مدھیہ پردیش میں اگلے مہینے سے بجلی مہنگی ہو سکتی ہے ۔ در اصل ایم پی پاور مینجمنٹ کمپنی نے ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا حوالہ دے کر بجلی ریگولیٹری کمیشن کو فیوز کاسٹ ایڈجسٹمنٹ ( ایف سی اے) مں 22پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی تجویز بھیجی تھی جسے ریگولیٹری کمیشن نے منظوری دے دی ہے ۔ حالانکہ کمیشن نے ایفسی اے میں فی یونٹ 19پیسے کا اضافہ کرنے کو کہا ہے لیکن اس سے بھی صارفین کو ایک ہزار روے کے بل پر 25روپے کا اضافی بوجھ بڑھ جائے گا۔ایک طرف ریاستی سرکار سنبل یوجنا کے ذریعہ سے غریب اور بی پی ایل اہل خانہ کو 200روپے فی ماہ میں بھر پور بجلی دستیاب کرانے کا دعویٰ کر رہی ہے ۔ دوسری طرف ایم پی پاور مینجمنٹ کمپنی نے بجلی کی شرحوں میں اضافہ کرنے کی تیاری کر لی ہے ۔ بتا دیں کہ بجلی کمپنی صارفین پر ہر بل میں ایف سی اے کے طور پر مقررہ فیس کی بھی وصولی کرتی ہے ۔ پاور مینجمنٹ کمپنی نے ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا حوالہ دے کر بجلی ریگولیٹری کمیشن ایک تجویز بھیجی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایندھن کی قیمتیں لگاتار بڑھ رہی ہیں۔ اسلئے ایف سی اے میں 22پیسے فی یونٹ کے حساب سے اضافہ کیا جائے ۔ ریگولیٹری کمیشن نے ایف سی اے میں 19پیسے فی یونٹ کا اضافہ کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ اب بجلی کمپنی اگلے ماہ سے اس بڑھے ہوئے اضافی شرح کو بجلی بلوں میں نافذ کررکسیت ہے ۔ اگر کوئی صارف ہر مہینے سو یونٹ بجلی کی خرچ کر اہے تو اس پر ایف سی اے ضافہ ہونے سے 22سے 25روپے تک زیادہ بجلی بل کی ادائیگی کرنا پڑے گی ۔ ایم پی پاور مینجمنٹ کمپنی اسی اکتوبر کے ماہ سے ریاست کے علاقوں میں یہ شرحیں نافذ کرنے کی تیاری میں ہے ۔ یعنی اگلے ماہ جو بل صارفین کو ملے گا وہ ایف سی اے کے ضافی شرحوں کے حساب سے ہوگا۔


Share: