ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لبنان میں سعد حریری کی قیادت میں 30رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا،لبنان کو عالمی اور علاقائی تنہائی سے نکالیں گے:حریری

لبنان میں سعد حریری کی قیادت میں 30رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا،لبنان کو عالمی اور علاقائی تنہائی سے نکالیں گے:حریری

Tue, 20 Dec 2016 13:20:19    S.O. News Service

بیروت،19دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)لبنان میں تیس رکنی نئی ملکی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔اس موقع وزیر اعظم سعد الحریری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملکی استحکام ان کی اولین ترجیح ہے۔ الحریری کے بقول ان کی کوشش ہو گی کہ لبنان کو شامی خانہ جنگی کے اثرات سے محفوظ رکھا جائے۔ نئی کابینہ میں تمام اہم جماعتوں کے سیاستدانوں کو شامل کیا گیا ہے اور اس میں دو نشستیں جیتنے والی حزب اللہ بھی شامل ہے۔ نئی حکومت کو اب پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہے۔ سعد الحریری لبنان کے ایک با اثر سنی رہنما ہیں اور وہ شیعہ تنظیم حزب اللہ کے شدید مخالف سمجھے جاتے ہیں۔لبنان میں فیوچر پارٹی کے سربراہ سعد حریری کی قیادت میں ملک میں نئی حکومت تشکیل دے دی گئی ہے۔ نئی تشکیل پانے والی حکومت میں 29وزراء شامل ہیں۔ کابینہ کے سیکرٹری جنرل فواد فلیفل نے اتوار کے روز جاری کردہ ایک پریس بیان میں بتایا کہ نو منتخب وزیراعظم سعد حریری کی قیادت میں تشکیل پانے والی کابینہ میں 29وزراء کو شامل کیا گیا ہے۔ لبنانی کابینہ میں شامل ہونے والے تمام وزراء کے ناموں اور وزارتوں کی تفصیلات حاصل کی ہیں۔ لبنان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق کابینہ میں بعض وزارتیں پہلی بار شامل کی ہیں۔ پناہ گزینوں کے امور کی نگرانی، انسداد کرپشن، ایوان صدر کے امور، خواتین اور انسانی حقوق کی وزارتیں پہلی بار لبنانی کابینہ کا حصہ بنی ہیں۔

نئی کابینہ میں سعد حریری وزیراعظم، غسان حاصبانی نائب وزیراعظم اور وزیرصحت، مروان حماۃ ہائی ایجوکیشن، طلال ارسال وزیر برائے مہاجرین، غازی زعیتر وزیر زراعت، میشل فرعون وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی، علی حسن خلیل وزیر مالیات جان اغاسبیان ویز برائے امور خواتین، یعقوب صراف وزیردفاع، سلیم جریصاتی وزیر قانون وانصاف اورایمن شقیر کو وزیر برائے انسانی حقوق مقرر کیا گیا ہے۔نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم سعد حریری نے کہا کہ ان کی تشکیل کردہ حکومت میں تمام نمائندہ سیاسی قوتوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔ یوں نئی حکومت قومی وفاقی حکومت ہے۔ انہوں نے پارلیمانی انتخابات کے لیے قانون سازی کرنے اور وقت مقررہ پر پارلیمانی انتخابات کرانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ ملک میں امن امان کے قیام، کرپشن کے خاتمے اور لبنان کو عالمی اور علاقائی تنہائی سے نکالنے کے لیے موثر اقدامات کا بھی اعلان کیا۔


Share: