ویلینسا،7اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا): وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے ملک کی ایک ملٹری بیس پر ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی فوج پر ایک دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔ ویلینسیا میں علی الصبح ہوئے اس حملے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ مادورو نے بتایا ہے کہ حملہ آور بھی فوجی تھے، جن کا تعلق الٹرا رائٹ گروہوں سے تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس حملے میں ملوث افراد کو امریکا اور کولمبیا کی طرف سے مالی و انتظامی مدد فراہم کی گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ سات حملہ آوروں میں سے کچھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ کچھ دیگر اور اس گروہ کا سرغنہ مفرور ہے۔