ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فرسٹ رسپانس ایمرجنسی پروگرام میں بہتری پر زور ،کرناٹک کی سنگ ہیلتھ کے ساتھ یادداشت مفاہمت

فرسٹ رسپانس ایمرجنسی پروگرام میں بہتری پر زور ،کرناٹک کی سنگ ہیلتھ کے ساتھ یادداشت مفاہمت

Thu, 17 Nov 2016 11:52:38    S.O. News Service

بنگلور16 نومبر (ایس او نیوز) ریاست نے تماسک فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے ساتھ معاہدہ کرتے ہوئے سنگاپور کی سب سے بڑی نگہداشت صحت خدمات سنگ ہیلتھ کے ساتھ اشتراک کیا ہے، تاکہ فرسٹ ریسپانس ایمرجنسی پروگرام (ایف آر ای پی) میں بہتری کے لئے 3سالہ تربیتی پروگرام شروع کیا جائے ۔موت کی شرح' غیرصحت مندی اور معذوری کو ختم کرنے ریاست کی ہنگامی حالات میں دیکھ بھال کی ٹیم کی اہلیت میں اضافہ کیا جائے گا ۔اس سلسلہ میں یادداشت مفاہمت سنگ ہیلتھ اور کرناٹک کے درمیان جون 2016ء میں ہوئی تھی۔ریاست میں ہنگامی نگہداشت صحت ٹیم کی اہلیت میں اضافہ کے لئے کوششوں کے حصہ کے طور پر یہ اقدامات کئے گئے تھے ۔ اس اشتراک کے تحت سنگ ہیلتھ گروپ کرناٹک میں ہنگامی نگہداشت کی ٹیم یعنی ایمرجنسی کیرٹیم سے معلومات کا تبادلہ کرے گی اور تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اہم ہنگامی صورتحال' دل کا دورہ پڑنے ' سانس لینے میں تکلیف' دل میں درد' زہر کے استعمال یا پھر جھلس جانے جیسے ہنگامی نوعیت کے واقعات سے نمٹنے کے لئے عصری نگہداشت صحت مہارتوں کی فراہمی ہے ۔یہ تربیتی پروگرام ڈپارٹمنٹ آف ایمرجنسی میڈیسن،سنگاپور جنرل ہاسپٹل کی ٹیم کی جانب سے تیار کیا گیا ہے ۔


Share: