ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / غریب مزدوروں کولوٹنے والی گینگ کے3لٹیرے گرفتار

غریب مزدوروں کولوٹنے والی گینگ کے3لٹیرے گرفتار

Mon, 19 Dec 2016 12:07:55    S.O. News Service

منگلورو19/دسمبر(ایس او نیوز)غریب مزدوروں کو گھات لگاکر لوٹنے والی گینگ کے تین لٹیروں کو پانمبور پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پانچ رکنی گینگ سے وابستہ لٹیرے پچھلے کچھ عرصے سے خاص کر شمالی ہند کے مزدوروں کو سنیچر کے دن شام کو نشانہ بنایا کرتے تھے، کیونکہ ہفتہ واری چھٹی سے پہلے ان مزدوروں کو تنخواہ ملا کرتی ہے۔

    کچھ دن پہلے آسام کے کمال الدین نامی ایک مزدور سے ان لوگوں نے32ہزار روپے لوٹ لئے اور اس کا فون بھی توڑ پھوڑ دیا تاکہ وہ کسی کو اس بات کی اطلاع نہ دے سکے۔ اس کے علاوہ لوٹے گئے دیگر مزدوروں نے بھی شاید خوف کے مارے اس ظلم و زیادتی کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کی۔ لیکن علاقے کے کچھ لوگوں نے اس طرح کی مجرمانہ کارروائی کے خلاف اور غریب مزدوروں کی حمایت میں آواز اٹھائی۔پولیس نے عوام کی مدد سے جن لوگوں کو گرفتار کیا ہے ان کے نام مزّمل(22 سال)، شہود(19 سال) اور کمال الدین(19 سال) بتائے جاتے ہیں۔جبکہ مزید دو گینگ ممبرس کو تلاش کیا جارہاہے۔


Share: