ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عراقی فوج موصل یونیورسٹی میں داخل ہو گئی

عراقی فوج موصل یونیورسٹی میں داخل ہو گئی

Sat, 14 Jan 2017 12:54:01    S.O. News Service

بغداد،13جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)عراقی فوج کے کمانڈوز نے موصل یونیورسٹی پر دھاوا بول کر جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤں کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فوج کے خصوصی ایلیٹ دستوں نے شہر کے فریڈم پل پر قبضہ کر کے ملکی پرچم بھی لہرا دیا ہے۔ ان کامیابیوں کی تصدیق موصل کی فوجی مہم کے کمانڈر جنرل عبدالامیر راشد یار اللہ نے کی ہے۔ جنرل نے اس بیان میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی کوئی تفصیل بیان نہیں کی ہے۔ عراقی فوج نے گزشتہ برس اس شہر کو اسلامک اسٹیٹ سے آزاد کرانے کی کارروائی شروع کی تھی۔ اس دوران اِنہیں امریکی عسکری اتحاد کے فضائی حملوں کی مدد بھی حاصل ہے۔ اس کے علاوہ اسٹریٹیجک مشوروں کے لیے امریکی فوجی افسر بھی عراق فوج کے ہمراہ ہیں۔


Share: