ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عراق میں سنیوں کو ملکی فوج اور ملیشیا گروپوں کے انتقام کا سامنا:ایمنسٹی

عراق میں سنیوں کو ملکی فوج اور ملیشیا گروپوں کے انتقام کا سامنا:ایمنسٹی

Tue, 18 Oct 2016 16:45:45    S.O. News Service

واشنگٹن،18؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ عراق میں اسلامک اسٹیٹ کیزیر کنٹرول علاقوں سے فرار ہونے والے سنی افراد کو ملکی فوج اور بغداد نواز ملیشیا گروپوں کے انتقام کا سامنا ہے۔ تنظیم کے مطابق ان افراد کو ٹارچر، لاپتہ ہو جانے اور ماورائے عدالت ہلاکتوں کا سامنا ہے۔ ایمنسٹی نے یہ بات آج منگل کے روز اپنی اُس رپورٹ میں کہی، جسے مرتب کرنے کے سلسلے میں سینکڑوں متاثرین کے انٹرویو کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق عراق کو سلامتی کے انتہائی شدید خطرات کا سامنا ہے اور موصل کی لڑائی سے ان میں اضافہ ممکن ہے۔ ایمنسٹی نے بغداد حکومت سے کہا ہے کہ وہ ایسے اقدامات کو یقینی بنائے جن سے سنی آبادی کو محفوظ رکھا جا سکے۔


Share: